جانوروں کے بارے میں چند چونکا دینے والے حقائق

جانوروں کے بارے میں اگر آپ جاننا شروع کریں تو ایسے متعدد دلچسپ اور عجیب و غریب حقائق سے آپ کا واسطہ پڑے گا جن کے بارے میں آپ اب تک نہیں جانتے تھے اور ہر لمحہ آپ کو ایک نئی معلومات حاصل ہوگی- آج کے آرٹیکل میں آپ جانوروں سے متعلق چند ایسے ہی چونکا دینے والے حقائق کے بارے میں پڑھیں گے جن سے یقیناً آپ پہلے واقف نہیں ہوں گے-
 

image
بلیو وہیل کی زبان انتہائی بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ وزنی بھی ہوتی ہے- بلیو وہیل کی زبان کا وزن 3600 کلو گرام ہوتا ہے جو کہ ہاتھی کے وزن سے بھی زیادہ ہے-
 
image
oysters متعدد بار اپنی جنس تبدیل کر سکتے ہیں- یہ پیدائشی طور پر نر ہوتے ہیں لیکن ایک سال بعد خود کو مادہ میں تبدیل کرلیتے ہیں اور دوبارہ واپس نر بھی بن سکتے ہیں-
 
image
زمین پر سب سے زیادہ بلند آواز میں شور مچانے والا جانور HOWLER بندر ہے اس کی آواز 3 کلومیٹر دور سے بھی سنائی دیتی ہے-
 
image
چیتا انتہائی تیز رفتار جانور ہے اور یہ دوڑتے ہوئے صرف 3 سیکنڈ کے مختصر سے وقفے میں 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک جا پہنچتا ہے- یہ رفتار فراری گاڑی کی رفتار سے بھی زیادہ ہے-
 
image
شہد کی مکھی کے دو معدے ہوتے ہیں٬ ایک کو وہ کھانے اور توانائی کے لیے استعمال کرتی ہے جبکہ دوسرے سے وہ شہد کی تیاری کا کام لیتی ہے-
 
image
ہاتھی بہت زیادہ جسمانی حرارت پیدا کرتے ہیں لیکن ان کے کان یہ درجہ حرارت کم کردیتے ہیں- ایک ہاتھی اپنے کانوں کے ذریعے اس درجہ حرارت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی کردیتا ہے-
 
image
اس مینڈک کی خوبصورتی پر مت جائیے کیونکہ یہ ایک انتہائی زہریلا مینڈک ہے اور یہ اپنے زہر سے 10 بالغ افراد کو قتل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
image
ہمنگ برڈ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے جو کہ نہ صرف انتہائی تیزی سے اڑ سکتا ہے بلکہ مڑ بھی سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ پیچھے کی جانب بھی اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے- تاہم یہ پرندہ چل نہیں سکتا کیونکہ اس کی ٹانگیں انتہائی کمزور ہوتی ہیں-
 
image
شتر مرغ گروپ کی صورت میں رہتے ہیں اور نر شتر مرغ کسی شیر کی مانند دھاڑتے ہیں اور وہ یہ سب کچھ اپنے علاقے کے دفاع کے لیے کرتے ہیں- ان کی یہ آواز قدرتی ہوتی ہے-
 
image
دوسرے کیڑوں کی مانند ڈریگن فلائی کی بھی چھے ٹانگیں ہوتی ہیں لیکن یہ چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے-
 
image
بارہ سنگا انوکھی آنکھوں کا حامل جانور ہے- اس جانور کی آنکھیں موسمِ گرما کے دوران تین ماہ تک مسلسل سنہرے رنگ کی رہتی ہیں جبکہ موسمِ سرما میں دوبارہ نیلے رنگ کی ہوجاتی ہیں-
 
image
تتلیاں کسی بھی غذا کا ذائقہ جاننے کے لیے اپنی ٹانگوں کا استعمال کرتی ہیں کیونکہ ان کی ٹانگوں کی پشت میں ایک ایسا سینسر موجود ہوتا ہے جو انہیں غذا کے ذائقے سے آگاہ کرتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

It’s mind-blowing to think about the multitude of animals that exist in this world. From the tiny flea to the great blue whale, each animal possesses a unique quality that makes it stand out from the rest. Even if you’re a zoology expert, you might be surprised by some of these some Interesting facts about animals.