آئی فون 7 کا ایک بڑا مسئلہ سامنے آگیا

جہاں کچھ دن قبل آئی فون 7 کی لانچنگ کے چرچے تھے وہیں آج نئے آئی فون 7 کے حوالے سے سامنے آنی والی ایک قابلِ ذکر شکایت نے دھوم مچا رکھی ہے-

جی ہاں حال ہی میں چند آئی فون 7 کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ اس موبائل فون کا ہوم بٹن اس صورت میں کام نہیں کرتا جب آپ نے ہاتھ میں دستانے پہن رکھے ہوں-
 

image

صارفین کا کہنا ہے آپ کے ہاتھ یا انگوٹھے پر کوئی بھی چیز ہو تو آپ آئی فون 7 کے ہوم بٹن سے کام نہیں لے سکتے-

دراصل نئے آئی فون میں موجود ہوم بٹن انتہائی حساس ہے اور کلک کے بجائے وائبریشن پر کام کرتا ہے- اور یہ بٹن صرف انسانی جلد کے لگنے پر ہی اپنے امور سرانجام دیتا ہے-

آئی فون 7 کا ہوم بٹن ہی اسے پانی سے بھی محفوظ بناتا ہے- دوسری جانب آئی فون 7 ایپل کے آئی او ایس 10 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے جس میں فون کو اَن لاک کرنے کے لیے ہوم بٹن دبانا ضروری ہے کیونکہ اس میں سوئیپ کر کے فون کو اَن لاک نہیں کیا جاسکتا-
 

image


اس کے علاوہ ہوم بٹن ہی سے کئی مزید کام بھی کیے جاسکتے ہیں جبکہ یہ بٹن اس وقت تک کام نہیں کرتا جب تک کہ اس سے انسانی جلد ٹچ نہ ہو چاہے آپ کتنا ہی اس بٹن پر دباؤ ڈال لیں یہ کسی صورت کام نہیں کرے گا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Here's something that could be a little frustrating come winter: the iPhone 7's home button doesn't seem to work with most gloves. It turns out, Apple's new home button works more like a touchscreen than a button, requiring direct skin contact in order to know that it's being pressed.