2017: گنیز بک میں شامل دلچسپ اور حیرت انگیز ورلڈ ریکارڈ

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ایک ایسے گھر کا نام ہے جس کے مکین دنیا بھر میں قائم کیے جانے والے دلچسپ اور عجیب و غریب ریکارڈ ہوتے ہیں- چند روز قبل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2017ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں متعدد نئے دلچسپ اور حیرت انگیز ریکارڈ شامل کیے گئے ہیں- اس ایڈیشن میں شامل کیے گئے ریکارڈ میں سے چند ایک آپ کی خدمت میں بھی پیش کیے جارہے ہیں٬ امید ہے کہ پسند آئیں گے-
 

image
دنیا کی سب سے لمبی بلی کا اعزاز ویسٹ یارکس کی رہائشی کیلسی گل کی بلی کو حاصل ہوا ہے جس کی لمبائی تین فٹ 10.59 انچ ہے-
 
image
یہ دنیا کا سب سے اونچا کتا ہے جس کی اونچائی 37.96 انچ ہے- اس کتے کے مالک فلوریڈا کے رہائشی گریگ سیمپل ہیں-
 
image
اٹلی کے رہائشی دیمیتری پانسیرا نے دنیا کا سب سے بڑا آئسکریم اسکوپ تیار کیا ہے جس کی لمبائی 6 فٹ 4.7 انچ ہے-
 
image
دیمیتری پانسیرا کو ہی ایک وقت میں ایک کون پر 121 آئسکریم اسکوپس رکھ کر ان کا توازن برقرار رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے-
 
image
سب سے زیادہ زاویے تک پیر گھمانے کا یہ ناقابلِ یقین ریکارڈ لندن کے نوجوان میکس ویل ڈے نے قائم کیا ہے- انہوں نے یہ ریکارڈ 157 ڈگری تک اپنے پیر گھما کر بنایا-
 
image
جرمنی کے ہیری سپرل کو برگر اور اس سے متعلق اشیاء کا سب سے بڑا ذخیرہ رکھنے کا اعزاز حاصل ہے- اور ان تمام اشیاﺀ کی تعداد 3724 ہے۔
 
image
سب سے زیادہ طویل فاصلے تک اپنے جسم پر آگ لگائے رکھنے کا ریکارڈ آسٹریا کے جوزف ٹوڈٹلنگ نے قائم کیا- انہوں نے جلتے ہوئے جسم کے ساتھ گھوڑے کے ساتھ بندھ کر 1640.42 فٹ کا فاصلہ طے کیا-
 
image
دنیا کا سب سے بڑا ڈاک کا ڈبہ امریکا کے جم بولن نے تیار کیا ہے جس کی لمبائی 5743.41 فٹ ہے-
 
image
دنیا کا سب سے لمبی دم والا کتا ہونے کا اعزاز بیلجیئم کے السی لوڈٹس کے کتے کو حاصل ہوا ہے جس کی دم کی لمبائی 30.2 انچ ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The 2017 edition of Guinness World Records was released Thursday, marking the 62nd time the best-selling guide has been published. Recognized as the definitive authority on record-breaking achievement, this year’s version documents over 4,000 records in less than 300 pages.