عید الاضحیٰ پر بنائیے مزیدار پکوان

عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے پکوان دسترخوان کی شان بنتے ہیں۔خواتین عید الاضحیٰ پر پکوان بنانے میں مصروف رہتی ہیں اور مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ چاہے قربانی گائے کی ہو یا بکرے کی، دنبے کی ہو یا اُونٹ کی عید الاضحیٰ پر کھانوں میں پہلا پکوان کلیجی ہی ہوتی ہے اور سب اسے شوق سے بھی کھاتے ہیں ۔ کلیجی کے بعد دوسرا نام بریانی کا آتا ہے کیونکہ دن میں روٹی کھانے کے بعد لوگ شام میں چاول جیسے یخنی کا پلاؤ یا مصالحے والی بریانی کھانا پسند کرتے ہیں ، گھر میں قربانی ہو اور نئے نئے پکوان نہ بنیں یہ بھلا کیسے ممکن ہے؟ آئیے جانئے عید الاضحیٰ پر پکائے جانے والے چند نہایت آسان اور لزیز کھانوں کے بارے میں۔
 

کلیجی
کلیجی بنانے کے بہت سارے طریقے ہوتے ہیں ہر گھرانے کے پکانے کا طریقہ الگ ہوتا ہے ، کلیجی کی مختلف ترکیبیں ہیں جیسے بُھنی ہوئی کلیجی، شوربے والی کلیجی، توا کلیجی، کھٹی کلیجی ، شاہی کلیجی، مغلیائی کلیجی اور دیگر ۔۔۔

کلیجی بنانے کی آسان تراکیب

image


بکرے کے گوشت کے پکوان
مہنگائی کی وجہ سے بکرے کا گوشت عام طور پر کم پکایا جاتا ہے لیکن عید الاضحیٰ کے موقع پر بکرے کے گوشت کے پکوان بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں جن میں بکرے کی چانپ ، بریانی اور پلاؤ، قورمہ ، ران روسٹ اور سجّی وغیرہ شامل ہیں۔

بکرے کے گوشت کے مزیدار پکوان کی تراکیب

image


گائے کے گوشت کے پکوان
گائے کی قربانی سب سے زیادہ عام ہے کئی افراد گائے کی قربانی میں حصہ بھی لیتے ہیں ۔ گائے کے بے شمار پکوان ہیں جو کہ عام طور پر گھروں میں پکائے جاتے ہیں اور پسند کئے جاتے ہیں۔ عید کے موقع پر کچھ خاص پکوان جیسے اسٹو، پسندے ، شامی کباب، تکّہ بوٹی ، نہاری، کٹاکٹ، پائے، کوفتے، سیخ کباب وغیرہ وغیرہ۔

ان پکوان کی تراکیب

image


دنبہ کے گوشت کے پکوان
دنبہ کی قربانی کراچی اور دیگر شہروں میں کم ہی دیکھائی دیتی ہے حالانکہ دنبہ کے گوشت میں وٹامن ڈی اور پروٹین پائے جاتے ہیں، دنبہ کا گوشت غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ، دنبہ کے گوشت کے پکوان جن میں شامل روسٹڈ لامب ، اسپائسی لامب لیگ، عربی لامب اسٹیو وغیرہ شامل ہیں،

دنبے کے گوشت کے پکوان کی تراکیب

image


اونٹ کے گوشت کے پکوان
آج کل اُونٹ کی قربانی عام ہوتی جا رہی رہے نسبتاً پہلے کے،اب ہر محلہ میں تقریباً ایک یا دو اُونٹ تو ضرور دکھائی دیتے ہیں۔ اُونٹ کا گوشت بازاروں میں بہت کم ہی ملتا ہے لیکن عید قرباں کے خاص موقع پر لوگوں کو اُونٹ کا گوشت میسر آ ہی جاتا ہے کیونکہ اُونٹ کا گوشت نمکین ہوتا ہے اس لئے ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض میں مبتلا افراد کو اُونٹ کے گوشت سے پرہیز کرنا چاہئے۔ اُونٹ کے گوشت کو پکانے کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے اور عام طور پر لوگوں کو اس سے واقفیت نہیں ہوتی کیونکہ عام دنوں میں اُونٹ کا گوشت بہت ہی کم پکایا جاتا ہے۔

اُونٹ کے گوشت کے پکوان کی آسان تراکیب

image

بار بی کیو آئٹم
جیسا کہ ان دنوں عزیز و اقارب سے ملنے ملانے پر زور ہوتا ہے تو طرح طرح کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں جن میں مٹن کڑاہی، اسٹو، بیف بریانی وغیرہ عام ہیں لیکن باربی کیو نہ ہو تو بقرہ عید کا مزہ کیسا۔۔۔ عید کے دنوں گھروں میں تکّے بنانے کا رواج بہت پرانا ہے اور تکے بنانے میں گھر کے مرد حضرات اور بچے زیادہ حصہ لیتے ہیں رات کو گھر کی چھتوں پر یا صحن میں بیٹھ کر تکے بوٹی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ باربی کیو میں کافی سارے ائٹم ہوتے ہیں جیسے تکہ بوٹی، ملائی بوٹی، افغانی کباب ، بہاری تکہ بوٹی اور کشمیری سیخ کباب شامل ہیں-

باربی کیو آئٹم کی تراکیب

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Meat dishes takes place during Eid Al Adha days, woman cook food and guest come. Either you scarify cow or goat, lamb or camel the first dish we eat is Kaleji and everybody loves it. The next name which comes in our mind is rice dishes like Biryani and Yakhni pulao. How is it possible to not to cock different and delicious food when you scarify.