عیدالاضحیٰ٬ ہمارا معصوم پیٹ اور چند احتیاطی تدابیر

عیدالاضحیٰ کے تہوار پر گوشت سے تیار کردہ کھانوں کا استعمال عام دونوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے- یہ ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب ہم ناشتے میں کلیجی٬ دوپہر کے کھانے میں مٹن بریانی اور رات میں نہاری یا چپلی کباب کھانا پسند کرتے ہیں-درحقیقت ہم ایک ہی دن میں گوشت سے تیار کردہ کئی کھانوں کو اپنی غذا بنالیتے ہیں-

عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی جانب سے دی جانے والی اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے اور اس دنیا بھر کے مسلمان اﷲ کی راہ میں اپنے پیارے جانور قربان کرتے ہیں اور ان کا گوشت غرباﺀ اور ضرورت مند افراد میں تقسیم کرتے ہیں-
 

image


تاہم اس دن لوگ خود بھی گوشت کا استعمال عام دنوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کرتے ہیں اور ایسے کھاتے ہیں کہ جیسے انہیں شاید ہی دوبارہ نصیب ہو- اور گوشت کا یہ بےجا استعمال اکثر افراد کو اسپتال تک پہنچا دیتا ہے-

عیدِ قرباں اور صحت کے مسائل:
ماہرین کے مطابق ایک صحت مند فرد کے لیے دن بھر میں صرف 100 گرام گوشت کا استعمال مفید رہتا ہے لیکن اس مقدار سے تجاوز کرنے کی صورت میں صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے- عید الاضحیٰ پر غیر متوازن کھانے کی وجہ سے لوگ دوسرے دن ہی اسپتال میں پیٹ میں درد٬ بلند کولیسٹرول٬ بلڈ پریشر میں بےقاعدگی اور ان جیسی مزید کئی بیماریوں کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں- یاد رکھیں کہ حد سے زیادہ کھانا ہی صحت کے مسائل کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے-

اس میں کوئی شک نہیں کہ قربانی کا گوشت اﷲ تعالیٰ کی جانب سے ایک نعمت ہے جو کہ انسان میں موجود پروٹین کی کمی کو دور کرتا ہے اور ساتھ ہی خون کے سرخ خلیے تخلیق کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- تاہم اس وقت آپ اس گوشت کے فوائد حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں جب آپ اسے کولڈ ڈرنک اور مرچ مصالحوں کے ساتھ استعمال کرتے ہیں-ذیابیطیس اور دل کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنے معالج سے مشورے کے بغیر ہرگز گوشت نہ کھائیں- گوشت کا اضافی استعمال کیلیشیم کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے- قربانی کا گوشت فریج میں محفوظ شدہ گوشت کے مقابلے میں زیادہ کیلیوریز کا حامل ہوتا ہے- اور اسی وجہ سے آپ کو بدہضمی اور بھاری پن کی شکایت پیدا ہوتی ہے-
 

image

بریانی٬ قورمہ٬ نہاری اور آپ کا معصوم پیٹ:
جب باورچی خانے سے بریانی یا کبابوں کی خوشبو آتی ہو تو واقعی خود کو روکنا مشکل ہوجاتا ہے- اگر آپ کو شدید بھوک محسوس ہورہی ہو اور کھانے کا انتظار کر رہے ہوں تو ایسے میں آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ میز پر موجود تمام کھانے کھا جائیں- عیدالاضحیٰ آپ کی کھانوں سے محبت کو یکدم جگا دیتی ہے اور آپ بغیر کچھ خیال کیے تمام مزیدار غذائیں اپنے معصوم پیٹ کے حوالے کرنا شروع کردیتے ہیں- اس وقت یکدم پیٹ میں پہنچنے والی غذائیں ہضم ہونے کے بجائے محفوظ ہونا شروع ہوجاتی ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہیں- آپ کو چاہیے کہ ہر چیز اعتدال میں کچھ وقفے کے بعد کھائیں-

بصورت دیگر گوشت کے بکثرت استعمال سے بد ہضمی٬ ڈائریا٬ پیٹ درد٬ بخار جیسی شکایات تو فوری ظاہر ہو جاتی ہیں لیکن ہائی بلڈ پریشر٬ آرتھرائٹس٬ امراض قلب٬ کینسر جیسی امراض کافی عرصہ بعد وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ موٹاپے کا شکار بھی بن سکتے ہیں جبکہ انسولین بننے کی رفتار سست روی کا شکار بھی ہوسکتی ہے جو آپ کو ڈیابطیس کا مریض بنا سکتی ہے-
 

image

گوشت کے استعمال سے پیدا ہونے والی قبض کی شکایت سے اگر بچنا چاہتے ہیں تو رات میں ضرور اسپغول کی بھوسی استعمال کریں- اسپغول کی بھوسی کھانے میں موجود چربی اور کولسٹرول کی ایک مقدار جذب کر کے فضلے میں خارج کردیتی ہے۔ جس سے آپ دل کی بیماریوں سے بھی ایک حد تک محفوظ رہتے ہیں۔

عید قرباں کا گوشت تین ہفتے سے زائد فریج میں نہ رکھا جائے ورنہ اس میں مختلف جراثیم کی نشوونما شروع ہوجاتی ہے جس سے معدے ، اور آنتوں کی بیماریاں لاحق ہونے کا اندیشہ ہوجاتا ہے اور گوشت کو فریج سے نکال کر فوراً پکایا بھی نہ جائے-
 

image

گوشت کے پکوانوں میں مرچ مصالحوں کا استعمال کم رکھیں جبکہ ان پر سبز دھنیے کی گارنش ضرور کریں گوشت کے ہمراہ سلاد خصوصاً پودینہ 'لیموں اور دہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں۔ ایسی چٹنیاں جن میں زیرہ٬ پودینہ٬ اجوائن٬ شامل ہو، کا استعمال مفید ہے۔

گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کا استعمال بھی جاری رکھیں، سبزیوں میں ٹماٹر، پھلیاں، سلاد (مولی گاجر چقندر مٹر)کا استعمال مفید ہے ۔ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ ابلا ہوا یا بھاپ میں تیار کیا ہوا گوشت بھنے ہوئے گوشت سے بہت بہتر ہے۔

باربی کیو:
عید قربان پر باربی کیو کھانے بہت شوق سے بنائے جاتے ہیں جبکہ باربی کیو کھانوں میں آدھا کچا آدھا پکا گوشت ہوتا ہے جو نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ بار بی کیو کھانوں میں کچے گوشت میں جانوروں کا خون رہ جاتا ہے اور خون میں مختلف جراثیم کی نشوونما ہوتی ہے- لہٰذا بار بی کیو کھانے بہت اچھی طرح پکا کر استعمال کرنا چاہیے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Eid ul Azha is that time of the year when we get to eat Kaleji for breakfast, Mutton Biryani for Lunch, Steak, Chapli Kebabs and Nihari for Dinner. Yes! We all actually consume all this food in one day. This might sound a bit uncomfortable diet plan; but that’s what people love to enjoy on Eid.