ایپل نے آئی فون 7 متعارف کروا دیا٬ ہیڈ فون جیک کا خاتمہ

ایپل نے اپنا نیا موبائل آئی فون 7 متعارف کروا دیا ہے اور اس نئے آئی فون میں ہیڈ فون جیک ختم کردیا گیا ہے- آئی فون 7 گزشتہ روز سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی کمپنی کی نئی مصنوعات کی سالانہ تقریبِ رونمائی میں متعارف کروایا گیا ہے-
 

image

ایپل کے مطابق نئے آئی فون میں صارف ہیڈ فون منسلک کرنے کے لیے چارجنگ پورٹ کو ہی استعمال کرے گا- تاہم ایپل کی جانب سے آئی فون 7 کے ساتھ ایک ایسا ایڈاپٹر بھی فراہم کی کیا گیا ہے جس کی مدد سے پرانے ہیڈ فون کو بھی نئے آئی فون میں منسلک کیا جاسکتا ہے-

آئی فون 7 کو دھول مٹی اور پانی سے محفوظ بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں- یہ فون اگر آدھے گھنٹے تک بھی ایک میٹر گہرائی کے حامل پانی میں ڈوبے رہے تو اسے کچھ نہیں ہوگا-

نئے فون میں طاقتور کیمرہ متعارف کروایا گیا ہے اور آئی فون 7 پلس کے پچھلے حصے میں دو عدسوں والا کیمرہ لگایا گیا ہے جو مختلف فوکل لینتھس پر تصویر کھینچ سکے گا۔

تقریب میں ایپل کے وائر لیس ائیر فون بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کا نام ایئرپوڈز رکھا گیا ہے- اس کے علاوہ اس موقع پر ایپل واچ کا نیا ماڈل بھی متعارف کروایا گیا ہے-
 

image


نئی ایپل واچ تیراکی کے دوران بھی استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ پانی میں 50 میٹر کی گہرائی تک کام کرسکتی ہے- نئی ایپل واچ کی نمایاں خصوصیات میں جی پی ایس ٹریکر، مزید طاقتور پروسیسر اور زیادہ روشن سکرین شامل ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Apple has released the next generation of the iPhone at its annual event in San Francisco today - the iPhone 7 and iPhone 7 Plus. At a launch event tonight, the company revealed an upgraded iPhone that, while aesthetically similar to the iPhone 6s and 6s Plus, has several big differences, including a pressure-sensitive home button, better camera, a faster processor and improved battery life, as well as having no headphone jack.