ذرا نم ھو تو بڑی زرخیز ہے یہ مٹی

پاکستان شیر جوان جس نے انڈیا جا کر انڈیا کو شکست دی اک نظر پاکستان کے اس شیر جوان پر جو کراٹوں کے کھیل میں سعدی عباس کے نام سے جانے جاتے ہیں .

سعدی عباس

آپ نے یہ مصرعہ تو کئی بار سنا ہوگا لیکن شاید آپ نے کبھی آپ نے اس پہ غور نہ کیا ھو- جی ہاں یہ مصرعہ سو ۱۰۰ فیصد سچ ہے .انتہائی محنت' کوشش اور لگن کے بعد مادر وطن کے کئی نوجوانوں نے اس مصرعے کو سچ ثابت کیا ہے-

ہمارے ملک میں بے شمار ٹیلنت موجود ہے اور وقتا فوقتا اس دھرتی کے بیٹے اپنی ذہا نت اور قابلیت کا لوہا منواتے اور اس ملک کا نام روشن کرتے رہے ہیں۔ کھیل کود' تعلیم' صحافت' بزنس' شوبز اور دوسرے میدانوں میں بے شمار پاکستانی اپنی زہانت کا لویا منوا چکے ہیں- آپ نے کرکٹ' ہاکی' بیڈمنتن اور دیگر کھیلوں میں کئی پاکستانی نوجوانوں کے کارناموں کے بارے میں تو سنا ہو گا لیکن شاید ہی آپ نے کراٹے سے وابستہ نوجوان کے بارے میں سنا ہو جو ایشین چیمپین ہونے کے ساتھ ساتھ بے شمار گولڈ میڈل جیت چکا ہے-

انتہائی کم زراءع ہونے کے باوجود پاک سر زمین کا یہ نوجوان اپنے ملک کا نام اونچا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے میں لگا ہوا ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ورلڈ کراٹے چیمپئین کا تاج سعدی عباس کے سر ہو گا اور پورا وطن سعدی عباس کی قابلیت بر فخر کرے گا-
umair Akbar tabish
About the Author: umair Akbar tabish Read More Articles by umair Akbar tabish : 3 Articles with 4652 views like poetry

write poetry

read poetries

listing Music
.. View More