غذاؤں میں شامل اٰینٹی آکسیڈ ینٹس کی ا ہمیت

غذائیت بخش اجزا میں سے اٰینٹی آکسیڈ ینٹس کو چند سالوں میں بہت شہرت حاصل ھوئی ھے۔ زیادہ واضح انداز میں کہا جائے تو یہ اٰینٹی آکسیڈ ینٹس نباتات اور جانوروں میں پائے جانے والے وہ کیمیائی مادے ہیں جو ہمارا جسم بھی تیار کرتا ھے۔ یہ کیمیائی مادے صحت کی حفا ظت میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جسم میں ایک اور قسم کے مضر صحت کیمیائی مادے تیار ہوتے ہیں جن کو فری ریڈیکلز کہا جاتا ہے۔ ان کو ناکارہ بنانے میں اٰینٹی آکسیڈ ینٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بات بھی اپنی جگہ دلچسپ ہے کہ فری ریڈیکلز ہمیشہ خطرناک نہیں ہوتے۔ ہر ایک کا جسم ان کو تیار کرتا ہے۔ یہ جسم کو مضبوط اور پٹھوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم ان کی سطح بہت اوپر پہنچ جائے تو یہ جسم کے عضلات پر حملا آور ہوسکتے ہیں۔ آلودگی اور سگریٹ نوشی سے فری ریڈیکلز کی سطح بے قابو ہو جاتی ہے۔ فری ریڈیکلز جسم میں پولی ان سیچورٹیڈ چکنائی میں آ کسیجن کی آمیزش کرتے ہیں جس سے جسم میں نقصان بڑھ جاتا ہے۔ جیسا کے نام سے ظاہر ہے کہ اٰینٹی آکسیڈ ینٹس اس نقصان کو روکتے ہیں اور کے اسی کردار کی وجہ سے کینسر اور امراض قلب سے بچاؤ ممکن ہے۔ بعض اٰینٹی آکسیڈ ینٹس اجزاؑ معدنیات یعنی جست اور سلینئیم میں ہوتے ہیں جبکہ کچھ کا تعلق حیاتین یا وٹامن اے، سی اور ائ سے ہوتا ہے اور کچھ فائیٹو کیمیکلز یعنی نباتات سے حاصل ھونے والے اٰینٹی آکسیڈ ینٹس ہیں۔ ریزرواٹول ایک فائیٹو کیمیکل ہے جو انگور کے چھلکے، بیج اور گودے میں ہوتا ہے۔ یہی فائیٹو کیمیکل مونگ پھلی میں ہوتا ہے۔ لائی کوپین بھی ایک فائیٹو کیمیکل اٰینٹی آکسیڈ ینٹ ہے جو ٹماٹر میں ہوتا ہے اگر ٹماٹر کو تھوڑے سے تیل میں پکایا جائے تو یہ کیمیائی مادا بڑی آسانی سے جسم میں جذب ہو سکتا ہے۔ کچھ اور فائیٹو کیمیکلز بھی ہیں جو جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں جیسا کہ سویا میں آئسوفلیونز اور پپیتا میں پایا جانے والا پاپین نامی کیمیائی مادے کھانا ہضم کرنے اور درد دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ان تمام وجوہات کی بنا پر وہ تمام غذائیں جو اٰینٹی آکسیڈ ینٹس سے بھرپور ہیں آپ کی صحت بہتر رکھنے میں مدد گار ہوتی ہیں۔ لہذا زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے کے علاوہ چھلکے والے اناج پر بھی توجہ دیں۔ اٰینٹی آکسیڈ ینٹس کے سپلیمنٹس بازار سے خرید کر نہ کھائیں بلکہ انہی پیسوں سے تازہ پھل اور سبزیاں خریدیں کیونکہ تازہ پھل اور سبزیوں کے اور بھی بہت فائدے ہیں۔
fasiha ahsan
About the Author: fasiha ahsan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.