پاکستان کا یہ مثبت چہرہ آپ نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا

دوسروں کی طرح٬ ہم پاکستانیوں نے بھی اپنے ملک کے بارے میں منفی سوچ قائم کر رکھی ہے- ہم کسی بھی چیز کے مثبت پہلوؤں کے بارے میں جاننے کی کوشش ہی نہیں کرتے اور اس میں کسی حد تک انٹرنیشنل میڈیا بھی قصوروار ہے جو پاکستان کے بارے میں صرف منفی پروپیگینڈا کرنے میں مصروف ہے- لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان دنیا کے کئی ممالک میں اپنے مثبت چہرے کے ساتھ بھی موجود ہے تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ ان مثبت حقائق کا دنیا کے سامنے ذکر ہی نہیں کیا جاتا- مندرجہ ذیل تصاویر میں آپ دنیا کے مختلف ممالک میں قائم پاکستان کے مثبت چہرے کی چند جھلکیاں دیکھ سکتے ہیں-
 

image
دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستانی ٹرک آرٹ سے متاثر ہو کر ڈیزائن کردہ ٹرانسپورٹ دیکھی جاسکتی ہے- یہ استنبول میں چلنے والی بس ہے جس میں پاکستان اور ترکی کے دوستانہ تعلقات کی جھلک دکھائی دیتی ہے-
 
image
پشاور بس جو لندن کی سڑکوں پر رواں دواں ہے-
 
image
آسٹریلیا میں پاکستانی طلبا کی جانب سے یہ ٹرک آرٹ تحفے میں دیا گیا اور اب یہ وہاں کی روایت بنتا جارہا ہے-
 
image
امریکی ریاست ورجینیا میں بھی ایک لاہور نامی شہر ہے جسے پاکستان کے قدیم شہر لاہور سے منسوب کیا گیا ہے-
 
image
کینیڈا کی یورک یونیورسٹی میں نصب پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اﷲ علیہ کا مجسمہ-
 
image
امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی پاکستان کا جشن آزادی مناتے ہوئے-
 
image
امریکہ میں پاکستانی صدر ایوب خان کا شاندار استقبال- ایوب خان نے امریکہ کا یہ دورہ 1961 میں کیا-
 
image
پاکستان آرمی بینڈ نے روس کے مین اسکوائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا-
 
image
یہ کانگو میں پاکستان آرمی آفیسر کی جانب سے قائم کردہ اسکول کے بچے ہیں اور اس اسکول کا نام بھی جناح پبلک اسکول رکھا گیا ہے-
 
image
پاکستان کے لاہور قلعہ سے مشابہت رکھنے والی عمارت جو چین میں تعمیر کی گئی ہے اور یہ ہو- اس عمارت پر چینی اور پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں-
 
image
جرمنی کے علاقے Heidelberg میں واقع اقبال اسٹریٹ جسے شاعرِ مشرق علامہ اقبال رحمتہ اﷲ علیہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

For the last few years, life has been tough for Pakistanis who live overseas. The media mostly show things that have been going wrong. While it has not been rainbows and butterflies, life overseas in not that bad. Check out the following images that shows Pakistan positively in other countries.