لیچی منفرد ذائقہ دار پھل

لیچی ایک منفرد ذائقہ دار پھل ہے لیچی میں وٹامن بی،وٹامن سی، فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم، سوڈیم، زنک اور کوپر پایا جاتا ہے ۔لیچی کو سب سے پہلے کاشت کرنے والا ملک چین ہے لیکن یہ دوسرے گرم مرطوب آ ب و ہوا والے علاقوں میں بھی کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔لیچی بھارت ،مغربی بنگال،پاکستان کے علاوہ مشرقی ایشیا ء اور جنوبی افریقہ کے کئی ممالک میں اگائی جاتی ہے۔

لیچی ہلکی سرخ گلابی رنگ کی ہوتی ہے اس کا چھلکا اتار کر اسے استعمال میں لایا جاتا ہے اس کے چھلکے کے اندر نہایت نرم ،خوشبودار اور ذائقے سے بھر پور گودا ہوتا ہے جس کی رنگت سفید ہوتی ہے۔یہ گودا جیلی نما ہوتا ہے۔جسے بچے بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

لیچی بھی گرمیوں کے موسم میں مارکیٹ میں عام مل جاتی ہے خاص طور پر جون اور جولائی کے مہینوں میں یہ عام ریڑیوں پر سجی نظر آتی ہے۔قیمت کے لحاظ سے بھی مناسب ہوتی ہے اسی لئے اس کو ہر کوئی آسانی سے خرد سکتا ہے۔

لیچی میں چکنائی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔اس کے کئی طبعی فوائد بھی ہیں ۔لیچی کو ہمیشہ تازہ خرید کر ہی کھایا جائے ورنہ اس کا ذائقہ خراب ہو کر بدل جاتا ہے۔طبعی لحاظ سے بھی گلے سڑے پھل نہیں خریدنے چاہیں اور نہ انہیں کھایا جائے۔

لیچی ایک رسیلا پھل ہے اور گرمیوں کے مہینے میں اس کا جوس بنا کر پیا جا سکتا ہے جو صحت بخش ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس کو سلاد میں بھی شامل کر کے سلاد کا ذائقہ دوبالا کیا جا سکتا ہے۔لیچی کو مختلف اشیاء بنانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

لیچی کے طبی فوائد:
٭ ہڈیوں کے بھر بھرے پن سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ لیچی سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
٭دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔
٭ کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ ہاضمہ درست رکھنے میں مدد گار ہے۔
٭ دوران خون کو بہتر بناتی ہے۔
٭جگر کے کئی امراض میں کھانا مفید ہے۔
٭ یرقان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭ وزن کی زیادتی والے افراد کے لئے مفید ہے۔
٭چھوٹی آنت کے لئے فائدہ مند ہے اور قبضن کو دور کرتی ہے۔
٭ نوٹ:شوگر کے مریض لیچی کا استعمال اپنے داکٹر کی ہدایات کے مطابق کریں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1837223 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More