حکومتِ پنجاب٬ کسانوں کو اسمارٹ فون فراہم کرنے کا منصوبہ

اب پنجاب میں رہنے والے کسان بھی اپنی بہترین فصلوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کے قابل ہوسکیں گے- جی ہاں حالیہ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے 5 ملین کسانوں کو انتہائی کم ریٹ پر اسمارٹ فون مہیا کیے جائیں گے-
 

image

ان اسمارٹ فون کے ذریعے کسان کھیتی باڑی کے لیے استعمال ہونے والی جدید تکنیک سے باخبر رہ سکیں گے اور اپنی فصل کی پیداوار کو بہترین بنا سکیں گے-

اس کے علاوہ یہ اسمارٹ فون کسانوں کو موسم کا احوال٬ فصلوں کی بیماریوں اور ان کے حل سے بھی باخبر رکھیں گے- اسمارٹ فون کی مدد سے یہ کسان زراعت کی دیگر اقسام کے متعلق بھی معلومات حاصل کر سکیں گے-
 

image


تاہم یہ بھی واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے شروع کی جانے والی یہ اسکیم چھوٹے کسانوں کی جن کا ایک بڑا طبقہ غریب اور غیر تعلیم یافتہ کسانوں پر مشتمل ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Farmers living in Punjab will now be able to incorporate the latest technology for their farming. According to the latest reports, around five million farmers in the Punjab area will be given smartphones at a very low price so that they can use them in their farming process. Through these smartphones, the farmers will be able to get the latest updates on different farming techniques which will help them to produce better output.