خاتون نے اپنے ہاتھ پاؤں جان بوجھ کر کٹوائے

ایک نوجوان ویتنامی خاتون نے اس وقت پولیس کو شدید حیرت میں مبتلا کردیا جب خاتون نے انکشاف کیا کہ “میں نے اپنا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹنے کے لیے خود ایک شخص کو رقم دے کر اس کام کے لیے آمادہ کیا تھا“ - اس نوجوان خاتون کے مطابق اس نے یہ سب ہیلتھ انشورنس کی رقم کے حصول کے لیے کیا-
 

image

انشورنس کی رقم کے حصول کے لیے اس دھوکے بازی کا آغاز رواں سال مئی میں اس وقت ہوا جب ایک Ly Thi N نامی ویتنامی خاتون نے اپنے ایک واقف کار کو اس بات کے لیے راضی کیا کہ وہ خاتون کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں کاٹے گا جس کے بدلے خاتون کی جانب سے اسے 2200 ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی-

منصوبہ کچھ یوں تھا کہ پولیس کے سامنے اس سب کی وجہ “ ٹرین کی ٹکر “ قرار دیا جائے گا-

منصوبہ بندی کے مطابق خاتون کے واقف کار Doan Van D نے ہنوئی کے ریلوے ٹریک کے قریب سے خود ہی ایمبولینس کے ذریعے خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال روانہ کیا اور ساتھ ہی پولیس کو اس “ حادثے “ کے بارے میں اطلاع دی اور اپنے آپ کو ایک اجنبی ظاہر کیا جس نے ٹریک کے پاس سے گزرتے ہوئے خاتون کو زخمی حالت میں دیکھا اور اس کی مدد کی-

دوسری جانب خاتون نے بھی یہی بیان دیا کہ وہ ریلوے ٹریک پار کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے زخمی ہوگئی تھی اور اس اجنبی نوجوان نے اس کی مدد کی اور اس کی زندگی بچائی-
 

image


ابتدا میں شخص خاتون کو خوش قسمت قرار دے رہا تھا کہ جس کی اتنے بڑے حادثے میں جان بچ گئی- لیکن پولیس کو تحقیقات کے دوران ان دونوں دھوکے بازوں کے بیان کچھ مشکوک معلوم ہوئے اور جلد ہی خاتون نے اپنے اس گھناؤںے جرم کا اعتراف بھی کرلیا-

پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا کہ خاتون نے اس حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی ایک بہت بڑی ہیلتھ انشورنس پالیسی حاصل کی تھی اور کسی حادثے کی صورت میں انشورنس پالیسی کے مطابق انشورنس کمپنی کی جانب سے خاتون کو 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی جاتی-

تاہم اب خاتون نہ صرف اتنی بڑی رقم سے محروم ہوئی بلکہ اپنا پاؤں٬ اپنا ہاتھ اور اپنے 2200 ڈالر بھی گنوا بیٹھی اور عمر بھر کے لیے معذوری کا شکار ہوگئی-

YOU MAY ALSO LIKE:

A young Vietnamese woman recently shocked police after admitting that she had paid someone to cut off her left hand and foot, so she could claim a health insurance payoff of roughly $180,000. The extreme insurance scam reportedly began in May, when a 30-year-old woman named only as Ly Thi N convinced an acquaintance to cut of her left arm and foot in exchange for 50 million dong ($2,200).