الطاف کا پاگل پن یاغداری

ایم کیو ایم کے لیڈر الطاف حسین ہمیشہ کوئی نہ کوئی ایسی بات کرتا ہے جو پاکستان اور اس کے سیکورٹی اداروں کے خلاف ہوتی ہے لیکن ہمیشہ وہ اسے غلطی کہہ کر بری الذمہ ہو جا تا ہے اور کراچی کی عوام اسے اب بھی اسی طرح چاہتی ہے جس طرح پہلے چاہتی تھی کیا کراچی کی عوام کو پاکستان سے زیادہ الطاف حسین سے محبت اورلگاؤ ہے؟
ایم کیو ایم کے لیڈر نے اب تو انتہا کر دی ہے اور پاکستان مخالفت اور دشمنی کی انتہا کردی ہے اور پوری دنیا کے سامنے میڈیا پر پاکستان۔۔۔۔۔باد کے نعرے لگو دیئے ہیں۔ اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اس نے ذہنی دباؤ اور ٹینشن کا بہانہ کرکے اسے اپنی ایک غلطی قرار دیا ہے اور معذرت کر لی ہے اس سے پہلے بھی کئی بار وہ پاکستان کی مخالفت، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے مخالف اور سیکورٹی اداروں کو دھمکیاں دے چکا ہے لیکن اس کے بارے کوئی خاص اور سخت اقدامات نہیں اٹھائے گئے اسی لئے آج اسے یہ نعرے لگوانے کی جرات ہوئی اور کراچی کی عوام اب بھی ایم کیو ایم کو ووٹ دے رہی ہے جس کا لیڈر اب بھی الطاف حسین ہے کراچی کی عوام کو اگر واقعی اور حقیقت میں پاکستان سے محبت ہے تو ایم کیو ایم کا اس وقت تک بائیکاٹ کریں جب تک ایم کیو ایم اپنا ہر تعلق الطاف حسین سے توڑ نہیں دیتی۔ اگر اب بھی وہ الطاف حسین کو پسند کریں گے اس کی باتوں پر عمل کریں گے تو پاکستان میں دنگا فساد اور قتل و غارت ہوتی رہے گی خاص کر کراچی میں۔ اور اگر وہ اب بھی ایسا کریں گے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایم کیو ایم ، ان کے حامی اور کراچی کے وہ شہری جو اب بھی الطاف حسین کو غدار نہیں سمجھتے ان کو پاکستان سے کوئی سروکار نہیں ہے اور وہ پاکستان کے بقاء اور مفادات کی بجائے ایک ہی شخص کی حمایت کرتے ہیں اور انہیں پاکستان سے زیادہ ایک شخص یا پارٹی زیادہ عزیز ہے۔ اگر ایم کیو ایم واقعی ایک پاکستانی جماعت ہے اور اس کے عہدیدار اور ارکان اپنے آپ کو ایک محب وطن شہری سمجھتے ہیں تو عہد کر لیں کہ الطا ف حسین کی مداخلت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیں گے اور اس کی کسی بات اور دھمکی کی پرواہ کئے بغیر پارٹی، عوام اور ملک کے لئے کام کریں گے
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 154746 views I live in Piplan District Miawnali... View More