گوگل کی اگلے ماہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں آمد

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے نمائندے ڈیزائننگ اور ویب ڈویلپمنٹ میں دلچسپی رکھنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار پاکستانی یونیورسٹیز کا دورہ کر رہی ہے۔
 

image

پاکستانی یونیورسٹیز میں گوگل اپنے ایونٹس کا آغاز 30 اگست کو انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے کرے گا اور یہ عمل نو ستمبر کو یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے دورے پر ختم ہوگا۔

اس دوران یہ ٹیم کراچی میں31 اگست کو این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، 01 ستمبر کو اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز، 02 ستمبر کو ٹوپی ضلع صوابی میں واقع غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینیئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی٬ 05 ستمبر کو لاہور میں لمز یونیورسٹی٬ 06 ستمبر کو یونیورسٹی آف گجرات، 7 ستمبر کو لاہور میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب٬ 08 ستمبر کو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز لاہور٬ 9 ستمبر کو یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کرے گی۔

ان ایونٹس میں سنگاپور کے گوگل آفس سے آنے والے متعدد قابلِ ذکر مقررین شرکت کریں گے جن میں مندرجہ ذیل شخصیات شامل ہیں:
وقاص برنی٬ مینیجر (ویب) ٬ اسٹریٹیجک آن لائن پارٹنرز شپ - جنوبی ایشیا
احمد نواز٬ مینجر (ایپس)٬ اسٹریٹیجک آن لائن پارٹنرز شپ - جنوبی ایشیا
سائمن ڈنگ٬ پروگرام اسپیشلسٹ اینڈ یونیورسٹی ریکروٹر
چارلوٹ پارک٬ یونیورسٹی پروگرامز اسپیشلسٹ

گوگل کے ان ایونٹس اور مقررین کی پاکستان آمد کا مقصد چھوٹے ڈویلپرز، ڈیزائنرز اور بلاگرز کے کام کی حوصلہ افزائی کے علاوہ انھیں ایپس اور ویب سائٹس کے ذریعے پیسہ کمانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
 

image


ان ایونٹس میں گوگل کی نئی منصوعات گوگل ایڈ سینس اور گوگل ایڈ موب بھی متعارف کروائی جائیں گی۔

گوگل کا یہ ایونٹ ویب ڈیزائینگ اور ایپ ڈویلمپنٹ میں اپنا کریئر شروع کرنے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے مدد گار ثابت ہو گا۔
 

پاکستان میں گوگل کے کسی ایونٹ میں رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں:

YOU MAY ALSO LIKE:

This is happening for the first time that internet services giant, Google, will be visiting different universities across Pakistan officially. The agenda behind this activity is to equip university students with modern Google’s tools and services.