عبداللہ امانت محمدی کے اقوال چوتھی قسط

انسان کی اصلیت گفتار سےنہیں کردار سے پتا چلتی ہے۔
ظلم و زیادتی سے لوگوں کے دلوں میں خوف نہیں نفرت پیدا ہوتی ہے۔
ہم لوگوں کو ان کے مقام کے مطابق عزت نہیں دیتے اس وجہ سے لوگ ہمیں ہمارے مقام کے مطابق عزت نہیں دیتے۔
اللہ پاک کی پاکی بیان کرو تاکہ پروردیگار تمہیں گناہوں سے پاک کر دے ۔
دھوکہ باز چند دن اچھا لگتا ہے اور ساری عمر برا جبکہ کھرا آدمی چند دن برا لگتا ہے اور ساری عمراچھا۔
کسی کی بری عادت کو سراہنا اس کو مزید برائی پر ابھارنا ہے۔
"میں"،عقل کو مار دیتی ہے۔
انسان کا ڈھانچہ رب کے حکم کا محتاج ہے پھر بھی رب کے حکموں کی نافرمانی کرتا ہے۔
مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والو! مسلمان تو اتنے رحم دل ہیں کہ :" دعا کے ہتھیار سے بھی مارنے سے ڈرتے ہیں۔"
اکثر لوگ ظلم کو ظلم اس وقت سمجھتے ہیں جب اپنے ساتھ ہوتا ہے۔
اگر تم لوگوں کی صرف غلطیاں تلاش کرو گے تو کوئی بھی شخص بے عیب نہیں پاؤ گے۔
بری عادت ترک کرنا بہت بڑی بہادری ہے۔
اگر لوگوں سے مشکل کے وقت رابطہ کرو گے تو وہ تمہیں خود غرض سمجھیں گے اور اگر عام حالات میں ان سے رابطہ رکھو گے تو وہ تمہاری مشکل کو اپنی مشکل سمجھیں گے ۔(جاری ہے)
 
Abdullah Amanat Muhammadi
About the Author: Abdullah Amanat Muhammadi Read More Articles by Abdullah Amanat Muhammadi: 62 Articles with 65690 views I am a Google certified digital marketing expert and CEO at AAM Consultants. I have more than three years’ experience in the field of content writing .. View More