وزیراعلیٰ سندھ پر بھی ویڈیو گیم اپلیکیشن متعارف

'گلو بٹ' اور ' نجم کی چڑیا' نامی اسمارٹ فون گیم اپلیکیشنز کے بعد اب سندھ کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ پر بھی ویڈیو گیم اپلیکیشن متعارف کروا دی گئی ہے جو عوام میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے-

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ 'سی ایم مائسٹرو' کے نام سے بنائی جانے والی یہ ایپلیکیشن خود پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سوشل میڈیا سیل کے ایک ممبر محمد سجیل کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے-
 

image

اس ویڈیو گیم میں وزیراعلیٰ سندھ کو کو کئی مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں غیرت کے نام پر قتل و غارت٬ دھاندلی اور سیلاب جیسے مسائل شامل ہیں اور وزیراعلیٰ کو ان تمام مسائل کو پار کرنا ہوتا ہے-

یہ گیم اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کروائی گئی ہے اور گوگل کے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے-

عوام میں تیزی سے مقبول ہوتی اس ویڈیو گیم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کافی پسند کیا گیا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistan Peoples Party (PPP) activist has launched a smartphone game application on Chief Minister Sindh Syed Murad Ali Shah with the name of ‘CM Maestro’. This game has hurdles which our CM has to deal with in real life as well. The hurdles from which the CM has to save himself are corruption, rigging, nepotism, honour Killings, terrorism, bribe, floods etc.