“ کھلونا بندوقوں “ کی خریداری پر عمر قید کی سزا٬ کیوں؟

ایک چینی نوجوان Liu Dawei کو تائیوانی ویب سائٹ سے آن لائن 24 نقلی بندوقیں خریدنے پر عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے- یقیناً آپ کے لیے یہ بات حیرانی کا باعث ہوگی نقلی بندوقوں کی خریداری پر سزا اور وہ بھی اتنی بڑی-
 

image

درحقیقت چینی قوانین کے مطابق ایسی بندوق جس سے نکلنے والا کارتوس یا گولی 1.8 j/cm2 کے فاصلے پر موجود ہدف کو نشانہ بنا سکے اسے اصلی بندوق تصور کیا جائے گا-

لیو نے یہ جعلی یا کھلونا بندوقیں 4600 ڈالر میں خریدیں لیکن اس آرڈر کے گھر پہنچنے سے قبل لیو کے دروازے پر پولیس پہنچ گئی اور اسے اسلحہ کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا-

لیو کا کہنا تھا کہ “ یہ کھلونا بندوقیں آرڈر کرتے وقت اسے اس بات کا ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنے ملک کا قانون توڑ رہا ہے“-

بدقسمتی سے جج نے لیو کو 30 اپریل 2015 کو عمر قید کی سزا سنائی- چین میں اسلحہ کی اسمگلنگ پر کم سے کم 7 سال کی قید ہے- لیکن چونکہ لیو کو “ 24 حقیقی بندوقوں“ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اس لیے جج کو اس چینی نوجوان کے لیے “ سزائے موت “ زیادہ مناسب معلوم ہوئی- تاہم سال 2014 جوالائی میں بندوقوں کی خریدار کے وقت لیو کی عمر 18 سال تھی اس وجہ سے جج نے سزا میں کمی کرتے ہوئے لیو کو عمر قید کی سزا سنائی-

فیصلہ سننے کے بعد لیو کا جج سے کہنا تھا کہ “ مجھے اس بندوق سے گولی مار دیں اگر میں مر گیا تو میں یہ تسلیم کر لوں گا کہ میں نے جرم کیا ہے“ -
 

image


چین میں لیو کو ملنے والی یہ سزا آج کل ہر طبقے میں زیرِ بحث ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی حکام کو چاہیے کہ وہ اصلی بندوقوں کے قوانین کو ازسرِ نو تشکیل دیں اور بندوقوں کو ان کے معیار کے مطابق جانچا جائے-

YOU MAY ALSO LIKE:

When 18-year-old Liu Dawei ordered 24 toy gun replicas from a Taiwanese website, in July 2014, he never imagined the purchase would soon land him in prison for the rest of his life.