بچوں کے اغواﺀ کی بڑھتی وارداتیں٬ بچوں کی تربیت کیسے کی جائے؟

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں گزشتہ دو سے تین ماہ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں رونما ہونے والے بچوں کے اغواﺀ کے واقعات کے بعد صوبہ سندھ میں بھی بچوں کے تحفظ کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے- قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور ساتھ ہی والدین کو بھی اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے- اور یہ بھی ہدایت جاری گئی ہے کہ اگر کوئی بھی مشکوک سرگرمی دکھائی دے تو فوراً سی پی ایل سی یا پھر پولیس کو مطلع کریں- رپورٹ کے مطابق صرف صوبہ پنچاب 767 بچوں کو اغواﺀ کیا گیا اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے- تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ خود والدین بھی ایسے احتیاطی تدابیر اپنائیں جو ان کے بچوں کا تحفظ یقینی بناسکیں- والدین کو کیا کرنا چاہیے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں:
 

image
اپنے بچوں کو ڈرائیور یا ملازم کے ساتھ ہرگز اکیلا مت چھوڑیے چاہے وہ انہیں اسکول چھوڑنے یا اسکول سے لینے ہی کیوں نہ جارہے ہوں-
 
image
اگر آپ کے بچے کسی ذاتی سواری میں نہیں آتے جاتے تو انہیں گھر کا راستہ ضرور یاد کروائیے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کو محسوس کرتے ہوئے وہ گھر باآسانی پہنچ سکیں-
 
image
اسکول انتظامیہ کو چاہیے کہ اگر والدین یا سرپرست کی غیر موجودگی میں کوئی دوسرا شخص بچے کو اسکول سے لینے آئے تو لازمی اس کا شناختی کارڈ اور نام چیک کریں- کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے ساتھ بچے کو ہرگز روانہ نہ کریں-
 
image
بچوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ گھر میں موجود تمام ملازموں کے خاندانی پسِ منظر کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرلیں اور ان کے شناختی کارڈ کی کاپی ضرور مقامی تھانے میں جمع کروائیں-
 
image
بچوں کو سکھائیے کہ وہ کسی بھی راہ چلتے اجنبی شخص سے کبھی بھی گفتگو نہ کریں- یہاں تک کہ انہیں ایسے مشکوک رشتے داروں اور عزیزوں کے بارے میں بھی آگاہ رکھیے جو آپ کے بچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہوں-
 
image
بچوں کو ہدایت دیجیے کہ وہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر ہرگز نہ کھائیں-
 
image
اس بات سے ہر وقت باخبر رہیے کہ اس وقت آپ کا بچہ کہاں ہے؟ اور غیر ضروری طور پر اسے باہر مت نکلنے دیجیے- یہاں تک اسے جانے کی اجازت بھی صرف ان دوستوں کے ساتھ دیجیے جن دوستوں اور ان کی فیملی کو آپ اچھی طرح جانتے ہوں-
 
image
بچوں کو بتائیے کہ اگر وہ خدانخواستہ اغواﺀ کی صورتحال میں پھنس جائیں تو انہیں کیسے مزاحمت کرنی اور کس طرح کسی کو مدد کے لیے پکارنا ہے؟
 
image
بچوں کو اس بات کی بھی تربیت دیجیے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کون سے لوگ یا ادارے ان کی مدد کرسکتے ہیں اور انہیں کیسے بلانا ہے؟
 
image
اپنے بجوں کو وقت دیجیے اور ان کی مشکلات کے بارے میں جانیے٬ یہاں تک ان کے برے خواب کے بارے میں بھی جانیے- گھر میں ایسا دوستانہ ماحول تخلیق کریں کہ بچے آپ سے اپنے ہر طرح کے راز شئیر کرسکیں-
 
image
بچوں کو اردگرد رونما ہونے والے نامناسب واقعات کے حوالے سے آگاہ رکھیے اور ان سے ان کے خیالات بھی جانیے-
 
image
اپنے بچوں کے کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کے استعمال پر کڑی نظر رکھیے- اور انہیں انٹرنیٹ کے غیرمتعلقہ شعبوں تک رسائی نہ حاصل کرنے دیجیے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The alarming rise in the kidnapping cases in Punjab have also compelled the Government of Sindh to issue a security alert for children of the province. The law agencies have been strictly ordered to stay vigilant and parents have been cautioned to keep their young ones safe. The alert also instructed that in a case of any suspicious activity, the CPLC or the police should be notified right away. However, parents can take some precautionary measures to protect their kids as much as possible.