آپ کو فیس بک سے کیا ڈیلیٹ کرنا چاہیے؟

فیس بک ایک ایسی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جو اپنے صارفین کے بارے میں بہت کچھ جانتی ہے اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ تمام معلومات آپ کو کسی مصیبت یا پریشانی میں مبتلا کردیں۔ اس ویب سائٹ پر شئیر ہوئی آپ کی معلومات کا استعمال بدنیتی سے بھی کیا جاسکتا ہے، یا کبھی آپ کو اس سے شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ فیس بک پر خود سے متعلق دیئے گئےڈیٹا کے حوالے سے محتاط رہیں۔ ڈان نیوز کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کم از کم آپ کو اپنی دی ہوئی معلومات کے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے، بھلے آپ وہ سب فیس بک سے نہ مٹائیں تاہم یہ جاننے میں کوئی برائی نہیں کہ آپ اس سائٹ پر کیا شیئر کرتے ہیں اور کس چیز سے آپ کو گریز کرنا چاہیے۔
 

آپ کی دلچسپی
یہ فیس بک کی جانب سے سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا زمرہ ہے، اس میں فیس بک ہر اس چیز کو جمع کرتا ہے جس میں شاید آپ کی دلچسپی ہو اور اس کے بعد مختلف اشتہارات آپ کی جانب بھیجے جاتے ہیں، فیس بک ایسا دو اہم راستوں سے کرتا ہے: پہلا وہ آپ کو پسند کی چیزوں کو لائک کرنے کا کہتا ہے تاکہ وہ آپ کی پروفائل پر نظر آئیں دوسرا ان لائک کی ہوئی چیزوں کو دیکھتے ہوئے وہ مزید چیزوں کا اندازہ لگاتا ہے۔ لیکن یہ معلومات خفیہ بھی ہوسکتی ہیں یا پھر آپ دیگر لوگوں سے اس کو مخفی بھی رکھ سکتے ہیں، تو اس لیے آپ اس زمرے کو مٹا بھی سکتے ہیں یا پھر فیس بک پر وہ لائک کرسکتے ہیں جو آپ دوسروں کو دکھانا چاہتے ہوں۔

image


آپ کی سالگرہ
فیس بک پر سالگرہ آنا روایتی سی بات ہے، ہر کوئی آپ کی فیس بک ٹائم لائن پر آپ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہے اور بعد میں آپ کو اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں پیغام بھیجنا پڑتا ہے۔ لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ آپ کی سالگرہ کو خفیہ ہی رہنا چاہیے جس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ آپ کی سالگرہ سے آپ کے بینک اور ذاتی اکاؤنٹس کی باآسانی رسائی کرسکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اس کو خفیہ ہی رکھیں۔ فیس بک آپ کی سالگرہ کی معلومات دوسروں تک اس لیے پہنچاتی ہے تاکہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ رہے کہ آپ اس سائٹ کو استعمال کرنے کے اہل ہیں، یاد رہے کہ کوئی بھی اپنا پیدائش کا سال غلط بتا کر فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ بھی بنا سکتا ہے۔ بہتر ہی ہے کہ آپ اپنی سالگرہ کی معلومات اپنے تک رکھیں اور اسے فیس بک پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔

image


آپ کے گھر کا پتہ
آپ کسی اجنبی کو اپنے گھر کا پتہ کبھی نہیں دیں گے لیکن کبھی کبھار فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے آپ اتفاقیہ طور پر اپنا پتہ دیں دیتے ہیں۔ لوگ اکثر فیس بک پر اپنے گھر کا پتہ کسی ایونٹ کو منعقد کرنے میں یا اپنا ذاتی پیج بنانے میں دیتے ہیں، اگر آپ لوگوں کو بتانا ہی چاہتے ہیں کہ آپ کہاں ہیں تو سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ ان کو ایک ذاتی میسج کردیں، اس کے علاوہ بہتر ہے کہ آپ صرف اپنے شہر کا نام دیں جہاں آپ رہتے ہوں۔

image


آپ کہاں کام کرتے ہیں یا کس اسکول سے پڑھے ہیں
یہ پرانے دفتر میں اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں اور اسکول کے دوستوں سے دوبارہ رابطہ کرنے یا نئی نوکری حاصل کرنے کا اچھا طریقہ ہے، لیکن کبھی کبھی یہ معلومات آپ کے لیے خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ اس سے وہ ہر شخص آپ کو تلاش کرسکتا ہے جس سے آپ مزید رابطہ نہیں رکھنا چاہتے کیوں کہ آپ دیگر گروپس میں نظر آرہے ہوتے ہیں۔

image


پرانی، شرمندہ کرنے والی معلومات
ویسے تو اس کا سیکیورٹی یا خفیہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں، تاہم پھر بھی اگر آپ غور کریں تو فیس بک اب کافی پرانا ہوچکا ہے اور یہ سائٹ کافی تبدیل بھی ہوچکی ہے اور یقیناً آپ بھی کافی تبدیل ہوچکے ہوں گے۔ اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ماضی میں آپ نے فیس بک پر ایسا بہت کچھ شیئر کیا ہوگا جو اب آپ کے لیے شرمندگی کا باعث بن جائے، اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنی تمام پرانی معلومات کو ایک نظر دیکھیں اور وہ سب فیس بک سے ڈیلیٹ کر دیں جو آپ کو شرمندہ کرسکتی ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Many of us share a ton of personal information with others via our Facebook profiles and timelines. Could any of this information be potentially harmful if it fell into the wrong hands? The answer is yes.