جشن آزادی اور حب الوطنی کے چند منفرد انداز

14 اگست کا دن ہر پاکستانی کے دل میں ایک عظیم یاد بن کے زندہ ہے- ہر سال یہ دن پاکستانیوں کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے- جذبہ حب الوطنی ویسے تو ہر وقت ہی موجود ہوتا ہے مگر اگست کے مہینے میں یہ جذبہ اپنے عروج پر ہوتا ہے- یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو ہر جگہ محبِ وطن پاکستانی دکھائی دیتے ہیں- اس موقع پر ملی نغموں کی گونج سے گاڑی کے اسپیکر پھاڑنے والے پاکستانیوں سے لے کر فیس بک پر محض ایک اسٹیٹس اپ لوڈ کرنے والوں تک ہر قسم کا عمل دیکھنے کو ملتا ہے- ایسے ہی چند محبِ وطن پاکستانیوں کے بارے میں یہ آرٹیکل تحریر کیا گیا ہے-
 

جوشیلے محبِ وطن:
سب سے پہلے بات کرتے ہیں جوش و جذبے سے سرشار ان نوجوانوں کی جو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات کو موٹر سائیکل سے سائیلنسر نکال کر سڑکوں پر فراٹے بھرتے نظر آتے ہیں- ان کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ان سے زیادہ محبِ وطن کوئی اور نہیں- 12 بجنے سے پہلے یہ نوجوان اپنے اپنے شہروں کی مصروف شاہراہوں پر موٹر سائیکل کے ساتھ نمودار ہوتے ہیں اور رات گئے تک ان کا مٹر گشت جاری رہتا ہے جبکہ کئی جگہوں پر یہ نظارہ 14 اگست کے روز بھی دیکھنے کو ملتا ہے-

image


ہرے بھرے محبِ وطن:
ویسے تو سب کو اپنا سبز ہلالی پرچم بےحد پیارا ہے مگر 14 اگست کے دن سبز رنگ سے محبت اپنے عروج پر ہوتی ہے- ہر پاکستانی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے لباس اور استعمال کی ہر چیز میں قومی پرچم یا ہرے رنگ کا استعمال لازمی کرے- کئی مقامات پر عورتیں اور بچے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کرواتے نظر آتے ہیں- خواتین کی یہ بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ہرے اور سفید رنگ کے ملبوسات زیب تن کریں اور ساتھ ہرے رنگ کی چوڑیاں اور نیل پالش کا اہتمام بھی ہوتا ہے-

image


عجیب و غریب محبِ وطن:
آپ نے اپنے گھروں کو قومی پرچم سے سجانا تو ضرور سنا ہوگا مگر اپنی گاڑی کو مکمل ہرے رنگ سے پینٹ کر دینا ایک نیا انداز ہے- حیران مت ہوں٬ آپ کے ارد گرد ایسے پاکستانی موجود ہیں جو اپنے اس عجیب و غریب طرزِ عمل کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں-

image


سوشل میڈیا کے علمبردار:
یہ وہ شخص ہے جو 14 اگست کے دن تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس پر قومی پرچم آویزاں کرتا ہے- فیس بک٬ ٹوئیٹر٬ پن ٹرسٹ غرض یہ کہ ہر جگہ آپ کو یومِ آزادی کے حوالے سے اشعار٬ قائد اعظم رحمتہ اﷲ علیہ کی تقاریر اور ملی نغمے آپ کو وافر تعداد میں دکھائی دیں گے-

image


اسپیشل آفر ڈھونڈنے والے محبِ وطن:
خواتین سے ڈسکاؤنٹ آفر چھوٹ جائے٬ ایسا تو ممکن ہی نہیں- اس بات سے دکاندار بھی بخوبی واقف ہیں اور اسی لیے یومِ آزادی کے حوالے سے بےشمار ڈسکاؤنٹ اور سیلز آفر تقریباً ایک ہفتہ قبل ہی شروع ہوجاتی ہیں اور یومِ آزادی کے چند دن بعد تک رہتی ہیں- ان آفرز کی وجہ سے دکانوں میں رش دیکھنے کو ملتا ہے- نہ صرف دکانوں میں بلکہ مختلف کیفے اور ریسٹورنٹس میں بھی یومِ آزادی کے حوالے اسپیشل آفر متعارف کروائی جاتی ہیں- فیس بک چیک انس اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں-

image


عین وقت پر جاگنے والے محبِ وطن:
آخر میں ہم ان حضرات کا ذکر کریں گے جن کے اندر کا جذبہ حب الوطنی اس وقت بیدار ہوتا ہے جب وہ رات 9 بجے خبریں دیکھنے کے لیے ٹی وی کھولتے اور اس کے بعد رات 12 تک پاکستانی نیوز چینلز اور ٹاک شوز دیکھتے رہتے ہیں-

image

اگر آپ بھی ایسے محبِ وطن پاکستانیوں سے واقف ہیں تو ہمیں ضرور اپنی آرا سے آگاہ کریں-

قوم کو  جشنِ آزادی مبارک ہو!
YOU MAY ALSO LIKE:

With Independence Day 2016 just around the corner, it seems apt to count down all the different kind of ‘patriotic’ people we see this time of the year. We all have them in our social circle, from the most prominent Pakistan lover who blasts the age old ‘Milli Naghme’ aka patriotic songs in his car to the least bothered Pakistani who only puts up the mandatory Independence Day status because well… its Pakistan’s birthday.