صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی

پاکستان میں آجکل ، روز مرہ ضروریات کی اشیاء والے نہ صرف چھوٹے، بلکہ بعض اوقات بڑے بڑے کاروباری مراکز اپنے صارفین کو جعلی، expired یا خراب اشیاء بڑی آسانی سے فروخت کر جاتے ہیں۔ ان اشیاء میں ادویات، کھانے پینے کی اشیاء،اور کاسمیٹکس خاص طور پہ شامل ہیں۔ سادہ لوح صارفین کی شرافت کا اندازہ لگا کر دھوکے باز کاروباری حضرات لوگوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں، مگر ان لوگوں کے خلاف کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے۔

حکومت وقت سے درخواست ہے کہ ایسے جعلساز اور دھوکے باز کاروباری حضرات کے خلاف سخت ایکشن کا نظام متعارف کرایا جائے۔ تا کہ نقصان اٹھانے والے صارفین جرائم پیشہ کاروباری حضرات کو کوسنے کی بجائے، ڈائریکٹ شکائتی دفتر پہنچ جائیں، اور اس ذریعے سے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جا سکے۔ ایسا کرنا انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔
Asma
About the Author: Asma Read More Articles by Asma: 26 Articles with 25991 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.