آلو بخارے کے طبی فائدے ہی فائدے

قارئین!فارسی میں اس کو آلو بخارا اور انگریزی میں Plum کہتے ہیں اس کا نباتاتی نام Prunus Dometica ہے۔آلو بخارا گرمیوں کے موسم کا ایک خوش ذائقہ اور خوش نما پھل ہے جس کو کیا بڑے اور کیا چھوٹے سب ہی پسند کرتے ہیں۔آلو بخارے کو پکا کر بھی کھایا جاتا ہے اس کے علاوہ اس کو سُکھا کر مختلف پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

آلو بخارا کا شربت بہت شوق سے پیا جاتا ہے اس کے علاوہ آلو بخارے کی چٹنی اور جام بھی نہایت ذائقہ دار ہوتے ہیں۔اور ہمارے ہاں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔آلو بخارا ایک کھٹا میٹھا پھل ہے۔جس کی تاثیر سردہ وتی ہے۔رنگت کے لحاظ سے آلو بخارا سرخی مائل گہرا ہوتا ہے۔
 

image

آلو بخارا پاکستان، بھارت، افغانستان اور ایران میں پایا جاتا ہے۔آلو بخارا میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی،وٹامن ای اور وٹامن کے پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں کیلشیم،آئرن،پوٹاشیم،سوڈیم،فاسفورس ،زنک ،سلینیم اور میگنیشیم بکثرت پائے جاتے ہیں۔

آلو بخارے کے طبی فوائد:
٭ آلو بخارا قبض کشا ہے۔
٭ آلو بخارا خون کو صاف کرتا ہے اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ آلو بخارا جلد اور چہرے کی شادابی کے لئے مفید ہے۔
٭ آلو بخارا بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔
٭آلو بخارا سرطان کے مریض کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭آلو بخارا جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭آلو بخارا دل کی دھڑکن کو معمول پہ لاتا ہے۔
٭آلو بخارا دماغ کو طاقت دے کر دماغی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
٭آلو بخارا یرقان کے مریضوں کے لئے مفید ہوتا ہے۔
٭آلو بخارا صفرادی سر درد میں فائدہ مند ہے۔
 

image


٭آلو بخارا بلغم کا اخراج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے ۔
٭آلو بخارا بواسیر کے مریضوں کے لئے کھانا فائدہ مند ہے۔
٭آلو بخارا پیاس بجھاتا ہے۔
٭آلو بخارا گیس کو خارج کرتا ہے۔
٭آلو بخارا جگر کو طاقت دیتا ہے۔
٭آلو بخارا گرمیوں کے بخار میں کھانا مفید ہے۔

قارئین! آپ نے دیکھا کہ آلو بخارے میں اﷲ تعالٰی نے ہمارے لئے کیا کیا فوائد چھپا رکھے ہیں ہمیں اس سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ ہم کسی بھی خطرناک بیماری سے بچ سکیں آپ اپنی زندگی میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں کیونکہ یہ طویل عمری کا سبب بنتے ہیں۔اﷲ تعالی ہم سب کو صحت و تندرستی عطا کرے آمین۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Wonderfully delicious and juicy, plums botanically belongs to the Rosaceae family of "drupe" fruits in the genus, Prunus. Other fellow Prunus fruits include peaches, nectarine, almonds, and damson. Scientific name: Prunus domestica.