طویل عمر پانے والے افراد کہاں رہتے ہیں؟ راز کیا ہے؟

دنیا میں ایسے کونسے مقامات ہیں جہاں بسنے والوں کی عمریں دیگر ممالک کے باشندوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں اور اس طویل العمری کا راز کیا ہے؟ عام طور پر ایک انسان کی اوسط عمر 60 سے 65 سال ہوتی ہے- لیکن جن مقامات کا ہم ذکر کرنے جارہے ہیں وہاں انسانوں کی عمر 90 سال یا پھر اس سے بھی زائد ہوتی ہے- ماہرین اس بات کی تحقیق میں مصروف ہیں کہ آخر اس طویل العمری کا راز کیا ہے؟ ان مقامات میں 3 جزیرے٬ ایک جزیرہ نما اور ایک نخلستان شامل ہے-
 

Okinawa, Japan
جاپان کے ساحل سے 360 میل دور Okinawa نامی جزائر واقع ہیں جہاں 1.3 ملین افراد میں سے 740 افراد کی عمریں 100 سال کے لگ بھگ ہوتی ہیں- یہاں بسنے والے نہ صرف طویل العمر ہوتے ہیں بلکہ اعلیٰ ترین صحت مند زندگی بھی گزارتے ہیں- یہ لوگ بڑھاپے تک ایک بھرپور صحت مند زندگی گزارتے ہیں اور بہت کم لوگ ایسے ہیں جو کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں-

طویل العمری کا راز: ہر طرف ہریالی ہونے کے باعث یہاں کے باشندوں کو بھرپور ورزش٬ صحت بخش غذا اور دھوپ کے بیشتر مواقع دستیاب ہوتے ہیں جو ان کی صحت مند زندگی کے ضامن ہیں- یہ لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھانا صرف 80 فیصد پیٹ بھر کھانا چاہیے- ان کا مثبت طرزِ زندگی اور آپس میں مل جل کے رہنا طویل اور خوشخال زندگی کی ضمانت ہے-

image


Sardinia, Italy
سردینیا اٹلی کے ساحل سے 120 میل دور ایک جزیرہ ہے جہاں عام آدمی بالخصوص کسان اور چرواہے سب سے زیادہ طویل العمر ہوتے ہیں- ان کے ایک 1700 افراد کی آبادی والے شہر Ovodda میں 5 ایسے افراد ہوتے ہیں جو 100 سال سے زائد عمر پاتے ہیں-

طویل العمری کا راز: سردینیا کے افراد کی نسل میں طویل العمری شامل ہے- اور کئی وجوہات میں یہ وجہ بھی شامل ہے کہ ان کو بحیرہ روم کی غذا کھانے کا موقع ملتا ہے٬ اس کے ساتھ ساتھ بکرے٬ پنیر اور دودھ جیسی صحت بخش غذاؤں سے لطف اندوز ہونے کے مواقع بھی دستیاب ہوتے ہیں- یہاں کے لوگ بہت زیادہ چہل قدمی کرتے ہیں اور سیر و سیاحت کے لیے وقت بھی نکالتے ہیں- ان کا مثبت رویہ اور حسِ مزاح ان کی لمبی اور خوشحال زندگی کی علامت ہے-

image


Loma Linda, California
لاس اینجلس کے مشرق میں Loma Linda نامی ایک بارہ دری آباد ہے جس میں 9000 سیونتھ ڈے اینڈونٹسٹس نامی ایک مذہبی جماعت شامل ہے جن کی عمریں امریکیوں کی اوسطاً عمر سے کئی زیادہ ہوتی ہیں- یہ جماعت صحت بخش غذا بالخصوص سبزیاں کھانے پر بہت توجہ دیتی ہے- اس کے علاوہ یہ افراد تمباکو نوشی اور شراب نوشی سے پرہیز کرتی ہیں-

طویل العمری کا راز: خوش خوراک ہونے کے ساتھ ساتھ یہ لوگ وافر مقدار میں پانی پیتے ہیں٬ گری دار میوے کھاتے ہیں٬ روزانہ ورزش کرتے ہیں اور مناسب وزن برقرار رکھتے ہیں- یہ لوگ جذباتی اور روحانی پرورش پر دھیان دیتے ہیں- خاندانی رشتوں کو اہمیت دیتے ہیں اور مدد کرنے کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں-

image


Nicoya, Costa Rica
یہ کوسٹا ریکا میں واقع ایک دور دراز جزیرہ نما علاقہ ہے جہاں بسنے والوں میں درمیانی عمر کے دوران اموات کا رجحان خاصا کم ہے- ایک 60 سال کی عمر کے انسان کے 90 سال کی عمر تک پہنچنے کے امکانات دو گنا زیادہ ہوتے ہیں اس مقابلے کے شخص کے جو امریکہ میں قیام پزیر ہے- یہاں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے کیسز کی شرح بھی بہت کم ہے-

طویل العمری کا راز: یہاں کے باشندوں کا طرزِ زندگی چاق و چوبند ہوتا ہے اور ان کا زیادہ تر وقت باہر گزرتا ہے- یہاں روحانی معاملات اور اپنی فیملی کے لیے بہت وقت صرف کیا جاتا ہے- یہ لوگ روزانہ 8 گھنٹے سوتے ہیں اور ان کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور غذا جیسے کہ لوبیا٬ مکئی اور چاول شامل ہوتے ہیں جو کیلشیم اور میگنیشم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے-

image


Ikaria, Greece
یہ ایک یونانی جزیرہ ہے جو کہ ترکی کے ساحل سے 35 میل دور واقع ہے- یہاں بھی ایسے افراد بستے ہیں جن کی عمریں 90 سے 99 سال کے درمیان ہوتی ہیں- اس جزیرے پر بسنے والوں میں دائمی بیماریاں بہت کم پائی جاتی ہیں- یہاں رہنے والوں میں کینسر جیسے موذی مرض کی شرح 20 فیصد کم ہوتی ہے- دل کی بیماریاں بھی کم پائی جاتی ہیں اور ڈیمینشیا کے مریض تو موجود ہی نہیں ہیں-

طویل العمری کا راز: قدرتی چشموں کی وجہ سے یہ جزیرہ صدیوں سے صحت مند زندگی کا مرکز سمجھا جاتا ہے- یہاں کے باشندے چہل قدمی٬ کھیتی باڑی اور مچھلی کے شکار جیسے کاموں کی بدولت صحت مند قرار دیے جاتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ آرام کرنے اور ایک دوسرے سے میل جول بڑھانے پر بھی یقین رکھتے ہیں- یہ لوگ بحیرہ روم کی غذا کے ساتھ ساتھ بہت ہری غذاؤں اور جڑی بوٹی کی چائے سے توانائی حاصل کرتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Where in the world are the longest-lived people? Though we in the U.S. tend to think we own good health and longevity, the truth might surprise you – the small, remote island of Okinawa, Japan, is where you’ll find the world’s largest population of healthy older adults.