750 روپے والی کرسی نے لاکھوں کا مالک بنا دیا

سکاٹ لینڈ میں صرف 5 پاؤنڈ میں خریدی جانے والی ایک پرانی کرسی نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے نئے مالک کو لکھ پتی بنا دیا- جی ہاں ساؤتھ لینرک شائر کا ایک رہائشی جوڑا جب کباڑیے سے ایک پرانی کرسی خرید کر گھر پہنچا تو کرسی میں سے انہیں ہیرے جواہرات سے بھری تجوری دریافت ہوئی-
 

image

یہ کرسی 74سالہ اینگس اور اس کی 50سالہ بیوی انجیلا براﺅن نے اہک کباڑیے سے خریدی تھی- اور گھر پہنچ کر جب اینگس نے کرسی کی گدی جو ایک جانب سے بیٹھی ہوئی تھی کو ٹھیک کرنے کی غرض سے کھولا تو اسے گدی میں سے قیمتی زیورات دریافت ہوئے جن میں ہیرے جڑے ہوئے تھے-

ابتدا میں اینگس نے یہ بات اپنی بیوی سے چھپائی اور اسے ویلنٹائن ڈے اور بیوی کی سالگرہ کے موقع پر یہ زیورات ایک ایک کر کے تحفے میں دیے- اور جب اینگس تمام زیورات تحفے دے چکا تو بیوی کے بارہا پوچھنے پر اس نے زیورات کے راز سے پردہ اٹھا دیا-
 

image


اس کے بعد دونوں میاں بیوی نے جب ان زیورات کی قیمت لگوائی تو 5 ہزار پاؤنڈ بنی یعنی پاکستانی 6 لاکھ 95 ہزار روپے جبکہ یہ کرسی صرف 750 پاکستانی روپے میں خریدی گئی تھی-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Diamond jewelry worth $6,670 was found inside an auction-bought chair in Scotland by a couple who purchased it for just under $7 about a decade ago. Angus and Angela Milner-Brown, of Biggar, South Lanarshire, purchased the chair but could not afford to reupholster it immediately, so they kept it in their attic for several years, The Telegraph reported Sunday.