سرکاری ملازمین کا امتحان

پاکستان میں سرکاری ملازمین کی تعیناتی کا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے، جس کے نتیجے میں اہل امیدوار ان ملازمت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر پاتے ہیں۔ اس کے باوجود بہت سے نا اہل امیدوار مختلف قسم کی شکائتوں کے انبار لگائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ یعنی بعض اوقات قابل لوگوں کو امتحان کے لئے نہیں شارٹ لسٹ کیا جاتا اور کبھی بلامقابلہ سفارش کی بنیاد پر ملازمتیں بانٹ دی جاتیں ہیں۔ ایسا ہونے سے نہ صرف عوام کے ٹیکسز کے استعمال میں بے ایمانی ہو رہی ہے بلکہ نااہل ملازمین اداروں کا بیڑا غرق بھی کر رہے ہیں۔

خاص طور پہ گورنمٹ تعلیمی ادارے اس کرپشن کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس مسئلے کے حل کے لئے پاکستان میں ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ تمام سرکاری ملازمین، خواہ وہ استاد ہوں یا مالی، کا ہر سال انکی قابلیت جانچنے کا امتحان لیا جائے۔ H.E.Cکو اس نظام کی ذمہ داری سونپی جائے تا کہ وہ بلا تفریق سب کا جائزہ لے سکیں۔ اور جو اپنی قابلیت کو سچ ثابت نہ کر سکے، اسے ملازمت سے فارغ کر دیا جائے۔ ایسا کرنے سے ملک میں خوشحالی اور امن آئے گا۔
Asma
About the Author: Asma Read More Articles by Asma: 26 Articles with 25843 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.