عبد الستار ایدھی تجھے سلام

بسمہ تعالی

بہت علمی بات سے اپنی گفتگو کا آغاز کر رہا ہوں ایک ایسی بات جو آپ جانتے ہیں تو بہت اچھا اور نہیں جانتے تو لازمی طور پر جان لیں کے بچوں کا نام رکھنے سے پہلے وقت کے علمائے کرام اور علم اعداد کا علم رکھنے والوں سے ضرور مشورہ کریں کیوں کے نام کا اثر زندگی بھر رہتا ہے مثال کے طور پر آپ کا نام ایسا رکھا جائے جس کا عدد آٹھ بنتا ہو تو جان لیں ایسا شخص ہمیشہ پریشان حال رہے گا وہ سونے کو بھی ہاتھ لگائے گا تو وہ اُس کے لئے مٹی ہے پھر ہم قسمت کو برا بھلا کہتے ہیں یعنی ہم اپنی کم علمی کو قسمت کے سہارے پر چھوڑ دیتے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے بچے کی ولادت ہو تو نا م کا عدد نکلوائیں یہ ہوئی ایک بات دوسری بات یہ کہ جب آپ بچے کا نام رکھیں تو نام کا مطلب بھی اچھا ہونا چاہئے ،نام کا معنی و مطلب بھی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے مثال کے طور پر ’’عبد الستار‘‘،عبد کا مطلب ہے بندہ ستار کا مطلب ہے چھپا ہوا یا چھپانے والا ،جیسا نام تھا ویسا ہی کام کیا ایک ہاتھ سے نیکی کی دوسرے کو خبر تک نہ ہونے دی ،انسان تو انسان جانوروں کو بھی نئی زندگی دی ،دنیا نے جس کا ہاتھ چھوڑا عبد الستار ایدھی نے اُس کا ہاتھ پکڑا ،جس کو دنیا نے چار کاندھے نہ دئیے اُسے عبد الستار ایدھی نے با عزت دفنایا ،جس کو دنیا نے لا وارث کیا اُس کو سہارا دیا سڑکوں پر اپنے لئے نہیں دوسروں کے لئے بھیک مانگی اور یہاں حضرت علی ؑ کا ایک قول یاد آ رہا ہے :
’’اپنے لئے تو جانور بھی جیتے ہیں جینا ہے تو دوسروں کے لئے جیو بے شک یہی اصل زندگی ہے‘‘
عبد الستار ایدھی نے لوگوں کو ایک راستہ دیکھایا آج اُن کو دیکھ کر کتنے لوگ نیک کام کر رہے ہیں جیسے ’’چھیپا‘‘وغیرہ اور یہ کام جب تک ہوتے رہیں گے عبد الستار ایدھی صاحب کو ثواب ملتا رہے گا کیوں کہ یہ ایک صدقہ جاریہ ہے جو تا قیامت تک جاری و ساری رہے گا ،بس میں آخر میں اتنا کہوں گا عبد الستار ایدھی ،زندہ تھے ،زندہ ہیں اور زندہ ہی رہیں گے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 237889 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.