صاف پانی کی فراہمی

یہ حقیقت ہر ایک پہ عیاں ہے کہ پاکستان میں صاف پانی کی رسائی ہر عام شخص تک نہیں ہے۔ سیوریج لائنز ک پانی کی سپلائی والے پائپوں کے ساتھ مل جانا عام سی بات ہو گیا ہے۔ بے شک حکومت نے جگہ جگہ صاف پانی کی فراہمی والے فلٹرز لگائے ہیں مگر ہر گھر میں لوگ اتنے فارغ نہیں ہوتے کہ ضرورت کے لئے پانی ہر وقت لا سکیں۔ یا پھر بزرگوں اور خواتین کے لئے فلٹر پانی لانا آسان عمل نہیں ہے۔ گندہ پانی پینے کی وجہ سے لوگ معدے، جگر، گردے اور کئی موزی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس طرح ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہاہے۔

اس مسلے کے حل کے لئے عوام میں گندا پانی نہ پینے کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت وقت کی بھی ذمہ داری ہے کہ گھریلو سطح پہ استعمال ہونے والے فلٹرز کو سستے داموں فروخت کرنے کے انتظامات کرے۔ فلاحی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی ضرورتمند افراد کو ایسے فلٹرز فراہم کریں۔ تمام سیاسی پارٹیاں اپنی الیکشن کیمپینز میں صاف پانی کی فراہمی والے انتظامات کریں۔

جسطرح موبائل فونز ہر گھر کی ضرورت بن چکے ہیں، اسی طرح صاف پانی کی فراہمی والے وسائل ہر پاکستانی تک پہنچ جانے چاہیئں۔ میڈیا کی مدد سے حکومت اس فریضے کو سر انجام دے، تا کہ مریضوں کی کمی سے ہسپتالوں کی تفریط سے بھی نجات مل سکے۔
Asma
About the Author: Asma Read More Articles by Asma: 26 Articles with 26041 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.