ماضی کی چند دل دہلا دینے والی تصاویر

کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کا دل خوش ہوجاتا ہے جبکہ کچھ ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد پرانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں- لیکن ہم جو تصاویر آج آپ کو دکھانے جارہے ہیں انہیں دیکھ کر انسان چند لمحات کے لیے خوف میں ضرور مبتلا ہوسکتا ہے- ماضی کی یہ تصاویر انتہائی بلند ترین مقامات پر کھڑے ان افراد کی ہیں جو اپنی ذرا سی غلطی سے موت کے منہ میں جاسکتے تھے-
 

image
یہ تصویر امریکہ کے Yosemite نیشنل پارک میں ہزاروں فٹ بلند Glacier Point نامی چٹان کی ہے جس کے اختتامی حصے پر یہ گاڑی کھڑی کی گئی ہے-
 
image
نیویارک کے تعمیراتی ورکروں کی بلندی سے کھینچی جانے والی تصویر-
 
image
یہ تصویر نیویارک کی Woolworth نامی عمارت کی ہے جو کہ 1926 میں کھینچی گئی تھی- یقیناً اتنی بلندی پر پیشہ ورانہ امور سرانجام دینا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں-
 
image
نیویارک میں ہی ایک اور تعمیراتی کارکن انتہائی بلند ترین مقام پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے-
 
image
تعمیراتی کارکن زمین سے 800 فٹ کی بلندی پر اسٹیل کے بیم پر بیٹھے دن کا کھانا کھاتے ہوئے٬ یہ نیویارک کی RCA نامی عمارت ہے جبکہ یہ تصویر 29 ستمبر 1932 کو کھینچی گئی-
 
image
نیویارک شہر میں ایک تعمیراتی ورکر کو بلند ترین مقام پر دیکھا جاسکتا ہے- یہ 1930 میں کھینچی گئی تھی-
 
image
یہ ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی تصویر ہے- اس عمارت کی تعمیر 1929 سے 1931 تک جاری رہی- تعمیر کے دوران 5 مزدور ہلاک ہوئے-
 
image
یہ مارگریٹ بروک نامی فوٹو گرافر ہیں جو نیویارک شہر کی بلند و بالا عمارت Chrysler کے بلند ترین مقام سے تصویر کھینچ رہی ہیں- یہ تصویر 1935 میں کھینچی گئی-
 
image
آکلینڈ ہاربر برج کے ملازمین پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران بلند ترین مقام پر -
 
YOU MAY ALSO LIKE:

if you're one of those who doesn't get enough sleep, then you might want to avoid these creepy vintage photos. They'll fuel your nightmares, and they certainly won't help you in the sleep department...