انوکھے پیاز٬ رونا چھوڑو ہنسنا شروع کرو

 

یقیناً پیاز دنیا کی سب سے صحت بخش اور ذائقے دار سبزی ہے لیکن اسے کاٹنا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے- تاہم اب وہ دن جلد ہی ماضی کا قصہ بننے والے ہیں جب پیاز کاٹتے ہوئے نہ صرف کاٹنے والے کی آنکھوں سے آنسو بہتے تھے بلکہ آس پاس بیٹھے لوگ بھی روتے تھے-
 


جی ہاں ایک جاپانی کمپنی ہاؤس فوڈز گروپ کی جانب سے دنیا کے پہلے ایسے پیاز متعارف کروائے گئے ہیں جن کو کاٹتے ہوئے انسان کی آنکھوں سے آنسو نہیں بہتے اور نہ ہی انہیں آنکھیں جلنے کا احساس ہوتا ہے-

ان پیازوں کو “Smile Ball” کا نام دیا گیا ہے کیونکہ انہیں کاٹنے کے دوران آنکھوں سے پانی بہتے کے بجائے انسان کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جاتی ہے-

پیاز کی یہ نئی قسم دو دہائیوں پر محیط ایک تحقیق کے بعد تیار کی گئی ہے- اس پیاز میں آنسو کا باعث بننے والے خامروں کو کمزور بنایا گیا ہے جبکہ اس کی غذائیت اور ذائقے کو برقرار رکھا گیا ہے-
 


جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جلد ہی انوکھی پیاز تجارتی بنیادوں پر مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی جو یقیناً غذاؤں کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردے گی-

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
31 Jul, 2016 Total Views: 3871 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
behtreen kro qudrat ke kamo main chher khani tabhi wan sawanni bemarian peda ho rahi hain........insano main ..............stop medical research on organic vegetables and fruits.............insan din badan kamzor ho raha hai is waja se .........jeniati (genes) toar par..................
By: azeem, paklahore on Aug, 01 2016
Reply Reply
1 Like
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
Onions may be one of the healthiest, most flavorful vegetables on the face of the Earth, but they’re definitely no fun to chop. However, your days of getting teary-eyed in the kitchen may be coming to an end as Japanese company House Foods Group prepares to launch the world’s first tear-free onion to the market.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB