انٹرنیٹ کی دنیا کا بڑا دھماکہ٬ یاہو فروخت ہوگیا

دنیا کے دوسرے مقبول ترین سرچ انجن اور انٹرنیٹ کی دنیا کی بڑی ویب سائٹ یاہو کو ویرائزن نامی کمپنی نے خرید لیا ہے- یاہو کو 4.83 ارب ڈالرز کے عوض خریدا گیا ہے- یاہو گزشتہ 22 سال سے انٹرنیٹ کی دنیا میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھی-

یاہو کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارف ہیں جبکہ اس ویب سائٹ کے اپنے پریمیم برانڈز فنانس، نیوز اور اسپورٹس موجود ہیں۔
 

image

ویرائزن صرف یاہو کے ایڈورٹائزنگ، مواد، سرچ اور موبائل ایکٹیویٹیز کا خریدار ہے اور یاہو کے علی بابا میں موجود شئیر اور یاہو جاپان اس ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق یاہو کے علی بابا میں 15 فیصد حصص کی مالیت 31.2 ارب ڈالرز ہیں جبکہ یاہو جاپان کی مالیت 8.3 ارب ڈالرز ہے۔

ویرائزن اس سے قبل اے او ایل بھی خرید چکا ہے جبکہ یاہو کی موجودہ سی ای او مریسا مائرز جو کہ ڈیل کے بعد بھی اپنے عہدے برقرار رہیں گی، کا کہنا ہے کہ یاہو ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے دنیا کی ایک نئی پہچان دی ہے اور اب ہم یہی کام زیادہ بڑی سطح پر ویرائزن اور اے او ایل کے ساتھ مل کر کریں گے۔
 

image


امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویرائزن کی جانب سے اب یاہو اور اے او ایل کے بیشتر حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کی جاسکے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Verizon is making a major bet that it can put together two fading giants — Yahoo and AOL — to create a new mobile and online powerhouse. The telecommunications giant announced Monday that it will spend $4.8 billion to acquire Yahoo’s operating business, which includes advertising technology and popular online content such as Yahoo Sports, Yahoo Finance and micro-blogging site Tumblr.