چند شیف کی اپنے ہی کچن میں المناک اموات

کسی ریسٹورنٹ کے کچن میں کام کرنے والوں بالخصوص شیف کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر چاق و چوبند ہو کیونکہ اس کا واسطہ اچانک کسی بھی قسم کی غیر یقینی صورتحال سے پڑ سکتا ہے- شیف کسی بھی ریسٹورنٹ کی جان سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان کے تیار کردہ لذیز کھانے ہی لوگوں کو یہاں آنے پر مجبور کرتے ہیں- تاہم ہم یہاں ریسٹورنٹ کی جان سمجھے جانے والے دنیا کے چند ایسے شیف کا ذکر کررہے جو اپنے ہی ریسٹورنٹ کے کچن میں جان سے چلے گئے-
 

A Bloody Mess
ستمبر 2012 میں Key Largo کے ریسٹورنٹ میں 46 سالہ ایک شیف Stephan Stolze چہل قدمی کرتا ہوا کچن سے باہر ڈائننگ ایریا میں آیا اور ریسٹورنٹ کے دیگر ملازمین کے سامنے اپنے گلے پر چاقو پھیر کر خودکشی کر لی- ملازموں نے اسے فوراً ریسٹورنٹ کے اوپر ہی بنے اس کے اپارٹمنٹ میں منتقل کیا اور وہ خود ڈائننگ ایریا سے مہمانوں کی آمد سے قبل خون صاف کرنے کی کوشش میں لگ گئے- تاہم اس دوران خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اسٹیفن کی موت واقع ہوگئی- ریسٹورنٹ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اسٹیفن اپنی محبوبہ سے تعلقات خراب ہونے کے بعد دباؤ کا شکار تھا اور اپنے گھر واپس جانا چاہتا تھا جو کہ جرمنی میں واقع ہے- تاہم اس کے والد نے اسے یہ کہہ کر واپس آنے سے روک دیا کہ یہاں ملازمت کے مواقع موجود نہیں ہیں-

image


Suspicious Circumstances
جولائی 2015 میں روہت نامی شیف انڈیا کے شہر نئی دہلی کے Fidahh نامی ریسٹورنٹ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا- 10 جولائی کو اس شیف نے اپنی فیملی کو اطلاع دی کہ وہ ملازمت چھوڑ کر واپس آرہا ہے اور وہ اس وقت اپنے مالک سے اپنے پیسے لینے جارہا ہے- اسی رات روہت کچن میں مردہ پایا گیا- رپورٹ کے مطابق روہت اپنے دوستوں کے ساتھ کچن میں سورہا تھا اور ان تینوں نے کثرت سے شراب نوشی کی تھی جس کی وجہ سے روہت کی موت واقع ہوگئی- تاہم ریاست نے اسے ایک مشکوک موت قرار دیا- اور دہلی کورٹ نے ریسٹورنٹ کے مالک کو قاتل قرار دیا اور ساتھ ہی اس پر شواہد مٹانے کا جرم بھی عائد کیا-

image


Decapitated Cobra
اگست 2014 میں ایک چینی شیف Peng Fan اپنے ریسٹورنٹ میں کھانا تیار کر رہا تھا- اس روز کی خاص ڈش کوبرا سانپ کا سوپ تھا- شیف نے سانپ کا سر دھڑ سے الگ کیا اور دھڑ کا گوشت بنا پکنے رکھ دیا- لیکن جیسے ہی اس شیف نے دوبارہ کوبرا سانپ کا سر واپس اٹھایا تو اس نے شیف کو ڈس لیا- شیف کی چیخیں ریسٹورنٹ کے ڈائننگ ایریا تک سنائی دیں لیکن لوگوں نے اسے کچن میں ہونے والا معمول کا شور سمجھا- دوسری شیف کے پورے جسم میں کوبر سانپ کا زہر پھیل گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی-

یقیناُ آپ کے ذہن میں یہ سوال جنم لے گا کہ مردہ سانپ نے کیسے کاٹا؟

کیلیفورنیا اکیڈمی کے سائنس سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر Matthew Lewin کے مطابق“ سانپ کے ٹشو خون کی گردش کے بغیر ایک طویل وقت تک زندہ رہتے ہیں اور یہ ٹشو فوراً اپنا کام کرنا نہیں چھوڑتے“- اسی لیے اس وقت مردہ سانپ کے سر کے ٹشو زندہ تھے اور اس نے شیف کو اپنا نشانہ بنا لیا-

image


Toxic Fumes
گزشتہ چند سالوں سے چینی حکومت ایسی فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے جو ماحول میں زہریلے مادے شامل کر رہے ہیں- 9 ماہ کے دوران ایک مخصوص مقام پر 3400 ٹن سے زائد زہریلا مادہ پھینکا گیا- بدقسمتی سے یہ مقام ریسٹورنٹ کے قریب تھا جس کے کچن کی نالیوں سے ان زہریلی گیسوں کا اخراج ہوا- اس اخراج کے باعث ریسٹورنٹ کے مالک اور شیف کی موت واقع ہوگئی ہے- اس وقت وہاں کی پولیس ان اموات کی تفتیش کر رہی ہے اور اس میں 20 فیکٹریوں کو شامل کیا گیا ہے-

image


Scott McLeod
Scott McLeod کا شمار کامیاب ترین شیف میں ہوتا تھا- 41 سالہ شیف اپنی بہترین لاطینی کھانوں کے حوالے سے جانے جاتے تھے اور Philadelphia کے کئی ریسٹورنٹس میں کام کر چکے تھے- مارچ 2015 میں اسکوٹ Philadelphia کے پڑوسی شہر Alma de Cuba کے ایک ریسٹورٹ میں ایگزیکٹو شیف کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے اور وہاں کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے- رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ یہ شیف دل کے امراض میں مبتلا تھے جبکہ بظاہر انتہائی فعل دکھائی دیتے تھے-

image


Brown’s Chicken And Pasta Massacre
Guadalupe Maldonado اپنی فیملی کے ساتھ میکسیکو سے شکاگو منتقل ہوئے- اور یہاں انہوں نے براؤن کے چکن اینڈ پاستہ ریسٹورنٹ میں بطور شیف کام شروع کیا- اگرچہ یہاں تنخواہ زیادہ نہیں تھی لیکن اسے اپنے کام سے پیار تھا اور وہ اپنی فیملی کو ایک بہتر زندگی دے سکتا تھا- 1993 جنوری کی ایک یخ بستہ رات کو دو ڈاکو اس ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور ڈاکہ ڈالنے کے دوران ریسٹورنٹ کے 5 ملازموں کو پھانسی پر لٹکا دیا جس میں Guadalupe بھی شامل تھا- اور یوں یہ شیف اپنے ہی ریسٹونٹ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The demands of working in a kitchen can be physically strenuous and mentally exhausting. Every now and then, that pressure can boil over, causing unthinkable tragedy. Other times, there are things that occur in life that just can’t be explained. The following is a list of 10 chefs who died tragically on the job.