پوکیمون گو٬ جس نے آتے ہی دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا

زمانہِ حاضر اپنی ایجادات کی بنا پر جانا جاتا ہے- آئے دن نت نئی چیزیں متعارف کروائی جاتی رہتی ہیں جو اپنے اچھوتے پن کی وجہ سے عوام الناس میں خاصی مقبولیت حاصل کرتی ہیں- ایسا ہی ایک موبائل گیم پوکیمون گو ( Pokemon Go ) بھی ہے-

پوکیمون گو درحقیقت ایک موبائل ویڈیو گیم ہے جس نے اپنے منفرد کھیل کے انداز کی بدولت انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچایا ہوا ہے- اگر آپ فیس بک یا ٹوئیٹر پر موجود ہیں تو آپ نے اس حوالے سے متعدد پوسٹ ضرور دیکھی ہوں گی-
 

image

گزشتہ ہفتے پوکیمون گو کو دنیا کے چند ممالک میں متعارف کروایا گیا ہے٬ یعنی آدھی سے زیادہ دنیا ابھی اس گیم سے باخبر نہیں- فی الحال یہ گیم صرف امریکہ٬ نیوزی لینڈ٬ جرمنی اور آسٹریلیا میں دستیاب ہے- باقی دنیا کو اس گیم کو کھیلنے کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا-

اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں اور پوکیمون گو کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں تو فوراً اس لنک https://ispokemongoavailableyet.com/?ref=producthunt پر کلک کر کے ایک الرٹ کو سیٹ کردیں- جیسے ہی یہ گیم آپ کی جغرافیائی حدود میں متعارف کروایا جائے گا آپ کو ویب سائٹ کی طرف سے ایک نوٹیفیکیشن موصول ہوجائے گا-

کیا پوکیمون گو پاکستانی صارفین کے لیے دستیاب ہے؟ یہ کیسے کھیلا جاسکتا ہے؟ ان سوالات کے جوابات آپ کو اس آرٹیکل میں باآسانی مل سکتے ہیں-
 

image


پوکیمون گو - ایک جائزہ:
پوکیمون گو دراصل ایک ایسا کھیل ہے جو حقیقی اور غیر حقیقی دنیا کو آپس میں جوڑتا ہے- آپ اپنے موبائل پر یہ گیم کھیلتے ہوئے چہل قدمی کر رہے ہوں تو حقیقی دنیا کے مختلف مقامات پر پوکیمون کو تلاش کرنے لگتے ہیں- اور جیسے ہی پوکیمون دائرے میں آئے Capture کے بٹن کی مدد سے تربیت دیتے ہیں-

آپ کھیل میں موجود تربیت کار کے لباس اور لوازمات کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں- یہ تبدیلیاں آپ کے کھیل پر اثر انداز نہیں ہوتیں-

جیسے جیسے آپ کھیل میں آگے بڑھتے جاتے ہیں اور آگے کے لیول پر پہنچتے ہیں تو آپ زیادہ طاقتور پوکیمون کو پکڑ سکتے ہیں- اس کے علاوہ آپ کی رسائی گیم کی طاقتور اشیاﺀ تک ہوجاتی ہے جن کی مدد سے آپ مزید طاقتور پوکیمون کو پکڑ سکتے ہیں جو کہ نچلے لیول کے پلئیرز کو دستیاب نہیں ہوتا-

جیسے جیسے آگے کے لیول میں پہنچتے ہیں اور اپنے پوکیمون کی تربیت کرتے ہیں آپ کو تین میں سے ایک ٹیم کے ساتھ جڑنے کی دعوت دی جاتی ہے- یہاں سے آپ کی رسائی gyms تک ہوجاتی ہے جہاں آپ اپنے پسندیدہ پوکیمون کو مختلف پلئیرز سے لڑنے کے لیے منتخب کرتے ہیں- اگر مخالف ٹیم آپ کے gym پر قابض ہوجائے تو آپ کے پاس ان کو جنگ کی دعوت دے کر اپنے gym واپس حاصل کرنے کا موقع ہوتا ہے-
 

image

اس گیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ پوکیمون گو کی ویب سائٹ کا وزٹ کرسکتے ہیں-

پوکیمون گو کو پاکستان میں کیسے کھیلیں؟
اگر آپ سے پوکیمون گو کے لانچ ہونے کا انتظار نہیں ہورہا تو گبھرائیں مت٬ آپ ایک اور طریقے سے بھی اس گیم سے محظوظ ہوسکتے ہیں- کیسے؟ آئیے ہم بتاتے ہیں:

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے:
سب سے پہلے اس گیم کی APK فائل کو اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کریں-
ایک اچھے فائل ایکسپلورر کی مدد سے اپنے ڈاؤن لوڈ فولڈر میں جائیں-
اگر آپ نے اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کیا ہے تو APK فائل کو اپنے فون میں منتقل کریں اور فائل ایکسپلورر کی مدد سے اپنے فون کے APK کو ڈھونڈیے-
فائل پر کلک کریں اور انسٹال کر لیں-
اب آپ اس کو کھیل سکتے ہیں-
 

image

آئی فون صارفین کے لیے:
اپنے فون کے ایپ اسٹور میں جائیں اور اپنی ایپل آئی ڈی کو کلک کریں-
اب سائن آؤث کریں-
اپنے فون کی سیٹنگ میں جائیں-
نیچے دی گئی لینگویج اور ریجنل سیٹنگ میں جائیں-
یونائیٹڈ اسٹیٹ منتخب کریں-
ایپ اسٹور پر واپس جائیں اور پوکیمون گو ایپ لسٹنگ کو وزٹ کریں اگر امریکہ کے علاوہ کوئی دوسرا ملک منتخب ہے تو چینج اسٹور بٹن کے آپشن پر جائیں-
Get Button پر کلک کریں-
اب آپ ایک نئی ایپل اسٹور آئی بنا سکتے ہیں-
اس بات کا خیال رکھیں کہ نئی ایپل آئی ڈی بناتے ہوئے امریکہ ہی منتخب کریں-
بلنگ معلومات کو فی الحال نظر انداز کردیں-
تمام مراحل پر بالترتیب عمل کرتے ہوئے تصدیق کے حصے میں پہنچیں-
اب آپ پوکیمون گو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں-
اپنی نئی ایپل آئی ڈی کے ذریعے آئی ٹیونز پر لاگ ان کیجیے اور پوکیمون گو کا لطف اٹھائیے-
 

image
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Pokemon Go, the extremely viral video game is taking the entire world by storm. If you’ve been active on your Facebook or Twitter, you probably have seen a lot of posts floating on about Pokemon Go.