ہندوستانی شہری کے گھر کی چھت پر پاکستانی پرچم٬ انوکھی منت

ہندوستانی ریاست بہار میں ایک شخص کو اپنے گھر پر پاکستان کا جھنڈا لگانے کی وجہ سے مشکل میں آگیا - نالندا کے رہائشی محمد جيادالدين رضا خان نے جب صبح سویرے اپنے گھر کی چھت پر پاکستانی جھنڈا لگایا تو محلے داروں نے پولیس کو مطلع کردیا-
 

image

اطلاع ملتے ہیں پولیس محمد جيادالدين رضا خان کے گھر پہنچ گئی اور پاکستانی پرچم کو اتار دیا تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور صرف تفتیش کی جارہی ہے-

مقامی پولیس کے مطابق محمد جيادالدين رضا خان نے یہ جھنڈا اپنی مراد پوری ہونے کے بعد منت کے طور پر لگایا تھا-

ایس پی کمار برکت کہنا ہے کہ محمد جيادالدين رضا خان اور اس کی بیوی شبانہ انور نے منت مانگی تھی کہ اگر ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو وہ اپنے گھر پر پاکستانی پرچم لہرائیں گے-
 

image


واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں ایک نوجوان عمر دراز کو اپنے گھر پر ہندوستانی پرچم لہرانے پر گرفتار کرلیا گیا تھا- اس نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کا پرستار ہے اور اس نے محبت میں یہ قدم اٹھایا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani flag was hoisted in Nalanda district of Bihar which is the home district of Chief Minister Nitish Kumar. The hoisting of the Pakistan flag has angered the locals in Nalanda.