روایتی گھر٬ پاکستان کے تعمیراتی عجوبے

پاکستان کے مختلف صوبوں یا شہروں میں گھروں کی تعمیر مختلف انداز سے کی جاتی ہے- اس تعمیر کا انحصار وہاں کے رہنے والوں پر ہوتا ہے کہ کس وہ طرح کے گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں؟ اس کی کئی وجوہات ہیں جس میں اس علاقے کا موسم٬ وہاں کا ماحول اور ان کا بجٹ شامل ہیں- گھروں کی یہ طرزِ تعمیر پاکستان کی ثقافت کی عکاسی بھی کرتی ہے- یہاں ہم آپ کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعمیر کیے جانے والے گھروں کے منفرد اسٹرکچر کے بارے میں بتائیں گے-
 

Houses in Thar
منفرد اسٹرکچر کے حامل یہ گھر سندھ کے علاقے تھر میں تعمیر کیے جاتے ہیں- یہ گھر مٹی کے بنے ہوئے ہوتے ہیں اور ان میں صرف ایک ہی کمرہ ہوتا ہے- انہیں “Chaunras” کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کی چھتیں گھانس پھونس سے تیار کی جاتی ہیں-

image


Houses in Gilgit-Baltistan
گلگت بلتستان میں گزشتہ کئی رہائیوں سے روایتی انداز میں گھر تیار کیے جاتے ہیں جو کہ پتھر اور لکڑی کی مدد سے تعمیر کیے جاتے ہیں- اس کی دیواریں تراشیں گئے خوبصورت پتھروں سے آراستہ ہوتی ہیں جن پر مٹی لگائی جاتی ہے-

image


Houses in Kalash Valley
چترال کی وادی کیلاش میں واقع گھروں کی تعمیر میں غیر معمولی حد تک لکڑی٬ شیشہ اور پتھروں کا استعمال ہوتا ہے- یہ انتہائی خوبصورت گھر ہوتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی قیمتیں بھی زیادہ نہیں ہوتیں-

image


Houses in Jammu & Kashmir
کشمیر میں انتہائی سادہ طرزِ زندگی اپنایا جاتا ہے اور اسی وجہ سے یہاں رہائشیوں کے گھر بھی انتہائی سادہ سے ہوتے ہیں- یہ چھوٹے چھوٹے کاٹیج ہوتے ہیں جن کی چھتیں گھاس پھوس سے تیار کی جاتی ہیں جبکہ ان بارڈرز میں لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے-

image


Houses in rural Punjab
دیہی پنجاب میں گھر سادہ بلاکوں اور مٹی کے بنے ہوئے ہوتے ہیں اور ان کے دروازے اور چوکھٹ لکڑی سے تیار کی جاتی ہیں- آپ کو پورے پاکستان کے دیہی علاقوں میں زیادہ تر اسی حالت کے گھر دکھائی دیں گے-

image


Houses in rural Balochistan
پاکستان کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں صرف دیہی بلوچستان میں ہی مٹی کے ایسے گھر تعمیر کیے جاتے ہیں جو خوبصورت نقش و نگار سے آراستہ ہوتے ہیں- یہ نقش و نگار مٹی کو ہی تراش کر تیار کیے جاتے ہیں- زیرِ نظر تصویر میں گھروں کے روایتی بلوچی نقش و نگار دیکھے جاسکتے ہیں -

image


Houses in Swat Valley
وادی سوات میں رہائش کے لیے گھر تراش کر بنائے جانے والی خوبصورت نقش و نگار کی حامل لکڑی سے تیار کیے جاتے ہیں اور ان میں سرد موسم گزارنے کا لطف ہی منفرد ہوتا ہے- اس طرز کے تعمیر کردہ زیادہ خوبصورت گھر دریائے سوات کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں-

image

Houses in Quetta
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں زیادہ تر گھر سیمنٹ کے بلاکس کی مدد سے ہی تیار کیے جاتے ہیں اور مقامی آبادی بھی سرد موسم کی وجہ سے انہیں گھروں میں رہائش اختیار کرنے کی ترجیح دیتی ہے- کوئٹہ ایک پہاڑوں سے گھرا ہوا علاقہ ہے اور یہاں کئی گھر پہاڑوں پر بھی تعمیر ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani architecture varies from place to place – every part of Pakistan caters to different people who prefer living in different types of homes, due to a number of reasons. The choice of different architecture comes after taking many issues in account – the environment, weather, the locals and most of all.. their budget. However, a home is a home – and everybody loves their own the same.