وسیم خان سلور فلائٹ وہیٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر

محمد وسیم خان ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور فلائٹ وہیٹ ٹائٹل (silver flyweight title) جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے ہیں- انہوں نے یہ اعزاز اتوار کو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں واقع ہلٹن ہوٹل میں منعقد کیے جانے والے ایک مقابلے میں فلپائن کے Jether Oliva کو شکست دے کر اپنے نام کیا-

یہ لڑائی 12 راؤنڈ پر مشتمل تھی اور اس میں محمد وسیم کو فاتح قرار دیا گیا-
 

image

اس جیت کے بعد 28 سالہ پاکستانی باکسر محمد وسیم خان انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ کے وہیٹ کی کیٹیگری میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں-

اس کامیابی پر پاکستان کے صدر ممنون حسین٬ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناﺀ اﷲ زہری٬ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے باکسر محمد وسیم خان کو مبارک باد پیش کی ہے-

اس موقع پر بلوچستان کے کھیلوں کے وزیر میر مجیب الرحمان نے محمد وسیم خان کے لیے 5 ملین روپے کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیا ہے-

محمد وسیم جو کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں نے لاس ویگاس میں معروف باکسر Floyd Mayweather Junior کے باکسنگ کلب کے مشہور تربیت کار Jeff Mayweather سے تربیت حاصل کی ہے-
 

image


جیف اپنے وقت میں دنیا کے عظیم ترین باکسرز میں شمار کیے جاتے تھے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan’s only professional boxer Muhammad Waseem Sunday defeated Philippines’ Jether Oliva for World Boxing Council (WBC) Silver flyweight title in Seoul. In a 12-round competition, Waseem strongly knocked out Oliva and managed to gain fourth position in international boxing ranking.