لارڈز کے میدان میں 20 سال بعد پاکستان کی شاندار فتح

پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز کے میدان میں پہلے ٹیسٹ میچ شکست دے کر 20 سال بعد فتح حاصل کرلی ہے- پاکستان نے انگلینڈ کو یہ شکست 75 رنز سے دی ہے جس کے بعد چار ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان ایک صفر سے برتری حاصل ہے-

پاکستان کی جانب سے 283 نز اسکور کیے گئے جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم 207 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئی-
 

image

پاکستان کے باؤلر یاسر شاہ نے بہترین کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس کے ساتھ ان کی اس ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں ہوگئیں-

یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں 29 اووروں میں صرف 70 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کے دیگر باؤلروں میں راحت علی نے تین جبکہ محمد عامر نے دو اور وہاب ریاض ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے کپتان کک آؤٹ ہونے والے سب پہلے آؤٹ ہوئے اور انہوں نے صرف آٹھ رنز بنائے تھے- کک کو راحت علی کے گیند پر سرفراز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

دیگر بیٹمسمینوں میں ہیلز16، جو روٹ نو، ونس 42، بیلنس 43 ، معین علی دو اور کرس براڈ ایک اور بال تین رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
 

image


پاکستان کے آؤٹ ہونے والوں کھلاڑیوں میں سرفراز احمد 45، اسد شفیق 49، یونس خان 29، مصباح الحق 0، اظہر علی 23، محمد حفیظ 0 اور شان مسعود 24 شامل ہیں۔

یاسر شاہ 30 اور محمد عامر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو کرس براڈ نے آؤٹ کیا۔ اس میچ میں کرس ووکس نے گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan register a 75-run win over England, inside four days, to go 1-0 up in the four-match Test series at Lord’s. In what turned out to be an exciting opener, the visitors got the better of the hosts with a fine display with both bat and ball.