ایشیا کے خوبصورت ترین اور دلچسپ سیاحتی مقامات

ہماری یہ دنیا عجیب و غریب٬ دلچسپ اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے اور شوقین افراد ان مقامات کو دیکھنے کے لیے سفر بھی کرتے ہیں- اگر ہم بات کریں صرف ایشیا کے خوبصورت ترین مقامات کی تو آپ کو یہ جان کر ضرورت حیرت ہوگی کہ یہاں پر کئی ایسے سیاحتی مقامات موجود ہیں جو اپنی خوبصورتی کے علاوہ مزیدار کھانوں اور ناقابلِ یقین تاریخ کی وجہ سے بھی مقبول ہیں- ایشیا کے چند ایسے ہی چند خوبصورت اور دلچسپ سیاحتی مقامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے Lonely Planet نے ایک فہرست مرتب کی ہے جس کے مطابق ایشیا کے 10 بہترین سیاحتی مقامات میں مندرجہ ذیل مقامات شامل ہیں-
 

Hokkaidō
جاپان کا یہ مقام اپنے گرم چشموں اور برفانی پہاڑوں کی وجہ سے مشہور ہے- تاہم بیشتر سیاح اس خوبصورت جاپانی جزیرے سے ناواقف ہیں- یہ جزیرہ جاپان کے انتہائی شمالی حصے میں واقع ہے- ٹوکیو سے چلنی والی ایک نئی بلٹ ٹرین نے اس مقام تک رسائی آسان بنا دی ہے-

image


Shànghǎi
شنگھائی چین کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کی آبادی 24 ملین افراد سے زائد ہے- حال ہی میں شنگھائی میں چین کا سب سے پہلا ڈزنی ریزورٹ کھولا گیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ ریزورٹ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرے گا- سیاحوں کے لیے شنگھائی میں دنیا کا دوسرا بلند ترین شنگھائی ٹاور بھی موجود ہے-

image


Jeonju
جنوبی کوریا کا یہ شہر اپنے مزیدار کھانوں کے حوالے سے مشہور ہے- یہاں سیاحوں کو انتہائی لذیز کھانے پیش کیے جاتے ہیں جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی آنا شروع ہوجاتا ہے- اس شہر کو بہترین کھانوں کے حوالے جنوبی کوریا کا سب سے اعلیٰ مقام قرار دیا جاتا ہے-

image


Con Dao Islands
ویتنام میں واقع یہ جزائر سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش ثابت ہوتے ہیں- یہ جزائر نہ صرف اپنی خوبصورتی کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں بلکہ یہاں بہترین سمندری غذائیں بھی پیش کی جاتی ہیں- اس کے علاوہ ویتنام کے شہر Ho Chi Minh سے ان جزائر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے فلائٹس کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے-

image


Hong Kong
ہانگ کانگ ایک سابقہ برٹش کالونی اور آج جنوب مشرقی چین کا ایک جدید شہر ہے جو اپنی بلند و بالا عمارات کی وجہ سے مشہور ہے- ہانگ کانگ کے قدرتی ورثے جیو پارک (geopark) کو بہت اہمیت حاصل ہے- اس مقام پر موجود قدیم چٹانوں کی تراش خراش دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے-

image


Ipoh
یہ شہر ملائیشیا کی ریاست پیراک کا دارالحکومت ہے- اس شہر کو اپنے کھانوں٬ بوتیک اور کیفے کی بدولت بےپناہ شہرت حاصل ہے- اس شہر کے مرکز میں واقع Sekeping Kong Heng نامی ہوٹل بھی سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنتا ہے-

image


Pemuteran
یہ ایک سمندری ساحل ہے جو کہ انڈونیشیا کے شہر بالی کے انتہائی شمال مغربی حصے میں واقع ہے- یہ ایک انتہائی خوبصورت ساحل ہے اور یہاں کی سیر ہر سیاح کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے- اور یہاں موجود آرٹ سے بھرپور ریزورٹ اور ریسٹورنٹ بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہیں-

image

Trang Islands
یہ پرکشش جزائر تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں واقع ہیں اور کرابی اور پوکٹ کے مقام سے بذریعہ کشتی ان جزائر تک رسائی باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے- یہ شاندار جزائر اپنے پڑوسی انڈمان ساحل کی وجہ سے بھی مقبولیت رکھتے ہیں-

image

Meghalaya
میگھالیہ بھارت کے شمال مشرقی حصے میں مواقع ہے اور سنسکرت میں اس کے معنی “ بادلوں کا گھر “ کے ہیں- اس مقام پر سیاحوں کے لیے ایڈونچر کے طور پر پیدل چلنے٬ بلند و بالا مقام چڑھنے اور غاروں کے مشاہدے سمیت کئی اقسام کے مواقع موجود ہیں- اس کے علاوہ یہاں خوبصورت آبشار بھی دیکھنے کو ملتا ہے-

image

Taitung
یہ حسین شہر تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل کے ساتھ واقع ہے- یہ ایک ایسا خوبصورت سیاحتی مقام ہے جس سے بہت کم سیاح واقف ہیں- یہاں کی ثقافت بھی انتہائی منفرد ہے٬ اس مقام پر فصل کی کٹائی کے بعد ایک میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے- یہاں آپ سائیکلنگ کے تحربات سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Asia is an enormous continent full of exotic beaches, mouth-watering cuisine and incredible history, but according to Lonely Planet, there are some places not to be missed this year. The travel guide company has published its Best in Asia list of the continent's 10 best destinations to visit over the next 12 months.