معروف ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کردیا گیا

معروف ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کردیا گیا ہے- ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملتان کے آر پی او کا کہنا ہے کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے قتل کیا ہے-
 

image

قندیل بلوچ اس وقت اپنے آبائی علاقے مظفر آباد کے گرین ٹاؤن میں رہائش پذیر تھیں جہاں مبینہ طور پر ان کے بھائی نے انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے-

کہا جا رہا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو غیر کے نام پر قتل کیا گیا ہے-

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ سے مقبولیت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے متعدد اسکینڈل منظرِ عام پر آچکے تھے-

حال ہی میں ان کی عاشق حسین نامی شخص کے ساتھ شادی کا اسکینڈل منظر عام پر بھی آیا،جس کی قندیل کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی۔


Click Here for Live News

YOU MAY ALSO LIKE:

Internet sensation Qandeel Baloch was shot dead in Multan on Saturday. Initial reports suggest the actor cum model was shot dead by her brother.Baloch, who set in motion events that led to the suspension of Mufti Qawi’s membership from the Ruet-e-Hilal committee, was once married and has a young son.