چند ناقابل یقین حقائق اور اعداد و شمار

کیا آپ دنیا کے ایسے مقام کے بارے میں جانتے ہیں جسے سمندر بھی کہا جاتا ہے اور صحرا بھی؟ یا پھر کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ اگر دنیا میں موجود درختوں کی تعداد کا مقابلہ کہکشاں کے ستاروں سے کیا جائے تو کسے سبقت حاصل ہوتی ہے؟ جی ہاں ایسے ہی متعدد ناقابلِ یقین حقائق اور اعداد و شمار پر مشتمل ہے ہمارا آج کا یہ آرٹیکل جو آپ کو ورطہ حیرت میں مبتلا کرنے کے علاوہ آپ کے علم میں اضافے کا سبب بھی بنے گا-
 

image
امریکی بحریہ دنیا کی دوسری بڑی ائیر فورس کی مالک ہے- اپنی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والی اس فوج کا فضاؤں پر بھی راج ہے-
 
image
عام طور پر سعودی عرب کو ریت اور اونٹوں کے حوالے سے امیر سمجھا جاتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب خود اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے ریت اور اونٹ آسٹریلیا سے درآمد کرتا ہے-
 
image
سوئیڈن٬ سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا بھی تیسری دنیا کے ممالک کہلاتے تھے- درحقیقت تیسری دنیا کے ممالک ان ملکوں کو کہا جاتا ہے جن کا اتحاد نہ تو امریکہ ( پہلی دنیا ) سے ہے اور نہ ہی سوویت یونین ( دوسری دنیا ) سے-
 
image
میدانِ جنگ میں ہیلمٹ کا استعمال زخمی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کی صورت میں نکلا جبکہ اس سے قبل سر پر لگنے والی چوٹوں کا مطلب عام طور پر یقینی موت ہوا کرتا تھا-
 
image
شارک مچھلی درختوں سے بھی زیادہ قدیم ہے- شارک کی تاریخ 400 ملین سال پرانی ہے جبکہ درخت 350 ملین سال قدیم ہیں-
 
image
آرکٹک ایک ایسا علاقہ ہے جسے بیک وقت سمندر بھی کہا جاتا ہے اور صحرا بھی-
 
image
دنیا میں موجود درختوں کی تعداد کہکشاں میں موجود ستاروں سے بھی زیادہ ہے- زمین پر 3 کھرب سے زیادہ درخت موجود ہیں جبکہ ستاروں کی تعداد 100 بلین ہے-
 
image
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صحرا میں لوگ پانی کی کمی کی وجہ سے کم اور ڈوبنے کی وجہ سے زیادہ مرتے ہیں- ان علاقوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے 1 یا 2 افراد کی ہلاکت ہوتی ہے لیکن سیلاب کی وجہ سے اکثر پورا گاؤں ہی ڈوب جاتا ہے-
 
image
اسکاٹ لینڈ کا قومی جانور یونیکورن ہے اور کئی ہزار سال سے اسے ایک حقیقی جانور تصور کیا جاتا تھا اور اسے شرافت اور پاکیزگی کی علامت سمجھا جاتا تھا-
 
image
مشروم جینیاتی طور پر پودوں کے مقابلے میں انسانوں سے زیادہ قریب ہیں-
 
image
لندن ٹیوب ( سب وے ) کا افتتاح امریکی خانہ جنگی کے دوران کیا گیا تھا-
 
image
فرانس میں آخری مرتبہ سر تن سے جدا کرنے کی سزا پر عملدرآمد 1977 میں کیا گیا تھا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The world isn’t as simple as you thought it was, is it? Well, get read for some more, because these are some Facts And Statistics That Seem Terribly Wrong But Actually Aren’t!