دنیا کے مہنگے ترین انگور

گزشتہ دنوں میں جاپان میں انگوروں کا ایک گچھا جو کہ 30 انگور کے دانوں کے پر مشتمل تھا 10 ہزار 900 ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے یعنی اس گچھے میں ایک انگور کے دانے کی قیمت 360 ڈالر تھی- لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ انگور اتنے مہنگے کیوں فروخت ہوئے؟ آخر ان میں کیا خاص بات تھی؟

آئیے ہم آپ کو ان بیش قیمت انگوروں کی اصل حقیقت بتاتے ہیں-
 

image

یہ ایک خاص قسم کے انگور ہیں جنہیں روبی رومن کہا جاتا ہے اور یہ سبز کے بجائے سرخ رنگ کا ہوتا ہے جبکہ اس کے ہر دانے کا وزن کم سے کم 20 گرام ہوتا ہے- یہ انگور 18 فیصد شوگر پر مشتمل ہوتے ہیں-

یہ انگور اعلیٰ اسٹیٹس کی علامت قرار دیے جاتے ہیں- ان انگوروں کو کسی دکان کے بجائے نیلامی کے ذریعے فروخت کیا گیا ہے- اس قسم کے انگور سب سے پہلے جاپان میں 2008 میں پیش کیے گئے تھے-

ان انگوروں کو خریدنے والے Takamaru Konishi کا کہنا ہے کہ “ یہ حقیقی روبی رومن ہیرے ہیں- اور میں انہیں اپنی دکان پر نمائش کے لیے رکھوں گا“-
 

image


ان انگوروں کو موٹاپے کے خطرات کو کم کرنے اور آنکھوں کی صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Think grapes are expensive at your local grocery store? They’ve got nothing on this bunch. A bunch of about 30 grapes in Japan sold for 1.1 million yen, or $10,900, on Thursday, the AFP reported. That’s over $360 per grape.