ایسے تعمیراتی منصوبے جو دنیا بدل دیں گے

دنیا میں مسلسل بہت بڑے بڑے منصوبوں پر کام ہوتا رہتا ہے اور ان میں سے بیشتر ایسے ہیں جو دنیا بدل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جیسے ہانگ کانگ۔ مکاﺅ ۔ زاہوئی برج جو تین بڑے چینی شہروں کو ایک شہر کی شکل میں جوڑ دے گا اور 4 کروڑ سے زائد افراد اکھٹے ہوجائیں گے یا گوگل کا اسمارٹ شہروں کا منصوبہ جس میں زندگی کے ہر شعبے میں انٹرنیٹ دستیاب ہوگا۔ یہاں ڈان کی ایک رپورٹ سے اخد شہد ایسے ہی چند منصوبوں کا ذکر ہے جو دنیا بدل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 

چین کی دوربین
چین کی پنگ ٹینگ دوربین مکمل ہونے کے بعد دنیا کی دوسری بڑی ریڈیو دوربین ہوگی جو توقع ہے کہ ستمبر 2016 تک کام شروع کردے گی۔ اس کا حجم 1640 فٹ تک ہوگا۔

image


سوئٹزر لینڈ کی سرنگ
گوتتہارڈ بیس ٹنل نامی اس سرنگ کو یکم جون 2016 کو کھول دیا گیا جبکہ اس کی تعمیر پر 17 سال لگے۔ 35 میل لمبائی کے ساتھ یہ دنیا کی سب سے طویل اور گہری سرنگ ہے جو کوہ الپس کے درمیان سفر کو انتہائی آسان بنادیتی ہے۔

image


پاناما کینال
پاناما کینال کے توسیعی منصوبے کو رواں ماہ کے آغاز میں متعارف کرایا گیا،پاناما کینال کا اصل پراجیکٹ 102 سال قبل مکمل ہوا تھا اور اب اسے توسیع دی گئی ہے، اس کے لیے 5.4 ارب ڈالرز اور 40 ہزار افراد نے کام کر کے اس بحری گزرگاہ کی گنجائش کو تین گنا بڑھا دیا۔

image


عراقی عمارت
عراق میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت دی برائیڈ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جو 2026 تک مکمل ہوگا اور اس میں توانائی کی تمام تر ضروریات شمسی پینلز کے ذریعے پوری کی جائیں گی۔ یہ 3779 فٹ بلند عمارت ہوگی جس میں باغات، دفاتر، ریسٹورنٹس کے ساتھ ساتھ اپنا ریل سسٹم بھی ہوگا۔

image


لندن
لندن کا کراس ریل پراجیکٹ درحقیقت موجودہ زیرزمین سسٹم میں توسیع کا بہت بڑا منصوبہ ہے، یہ یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑا تعمیراتی منصوبہ ہے جس میں 10 نئی ریلوے لائنز کی تعمیر کے ساتھ 30 موجودہ اسٹیشنز کو نئی سرنگوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کا آغاز 2017 میں ہوجائے گا تاہم یہ 2020 تک مکمل طور پر فعال ہوگا۔

image


ہانگ کانگ برج
ہانگ کانگ۔ مکاﺅ ۔ زاہوئی برج کا منصوبہ چین کے تین بڑے شہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کردے گا اور اس طرح 4 کروڑ 20 لاکھ افراد پر مشتمل ایک بڑے شہر کا قیام عمل میں آئے گا، اس منصوبے کا کام 2017 تک مکمل ہوجائے گا۔

image


گوگل اسمارٹ سٹی
گوگل کی جانب سے اسمارٹ شہروں کی تیاری کے منصوبے پر کام ہورہا ہے جس میں انٹرنیٹ تک رسائی، توانائی کے متبادل ذرائع کے استعمال اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا، گوگل کی جانب سے یہ شہر امریکا کے مختلف حصوں میں تعمیر کیے جانے کا امکان ہے۔

image

سعودی عرب
سعودی عرب کا ریاض میٹرو پراجیکٹ 23.5 ارب ڈالرز کا منصوبہ ہے جس میں 109 میل طویل ریلوے لائن کو تعمیر کیا جائے گا اور ریاض شہر کے باسیوں کی زندگیوں میں انقلاب آجائے گا، یہ منصوبہ 2019 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

image

چین کا آبی ذخیرہ
ساﺅتھ۔ نارتھ وارٹر ٹرانسفر منصوبہ چین کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت دریائے یانگٹزی سے لگ بھگ 45 ارب کیوبک فٹ پانی کو کم زرخیر شمالی علاقوں تک پہنچایا جائے گا، اب تک اس منصوبے پر 79 ارب ڈالرز خرچ کیے جاچکے ہیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The world is full of inconceivably huge projects, happening right under our noses. Take the Hong Kong-Zhuhai-Macau Bridge, which will link three major Chinese cities in the country’s quest to bring 42 million people together. Or there’s Google’s plan to make Internet available in every facet of city life as part of its highly secretive urban planning arm, Sidewalk Labs.