ٹیکنالوجی کی دنیا اور سب سے زیادہ جدید شہر

ٹیکنالوجی نے ہماری دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے- پیچیدہ کام منظم ہونے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی نے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ شہروں کے درمیان میں پائی جانے والی رکاوٹوں کا بھی کسی حد تک خاتمہ کردیا ہے- ہماری دنیا کے چند شہر ایسے بھی ہیں جو اپنا بہتر مستقبل ٹیکنالوجی کی دنیا میں دیکھتے ہیں اور دوسرے شہروں کے مقابلے میں اس شعبے میں زیادہ ترقی کر رہے ہیں-
 

Jakarta
جکارتہ کا شمار دنیا کے سب سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل شہروں میں کیا جاتا ہے- جکارتہ انڈونیشیا کا دارالحکومت ہے اور اس کی آبادی 10 ملین سے زائد افراد پر مشتمل ہے- یہ جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بھی ہے- یہاں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں جن میں عرب٬ ہندوستان٬ مالائی٬ جاوی اور چینی باشندے شامل ہیں- جکارتہ کو خوفناک ٹریفک کے باوجود ہائی ٹیک ایشیائی مرکز ہونے کا اعزاز حاصل ہے-

image


Johannesburg
جوہانسبرگ نے خود کو ٹیکنالوجی کے لیے وقف کر رکھا ہے- اس شہر کی منصوبہ بندی کرنے والی کمیٹی کی تمام تر توجہ ٹیکنالوجی کی صنعت کی جانب ہوتی ہے بالخصوص انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے- اس شہر کی پولیس بھی انتہائی جدید ہے اور انہوں نے ہر گلی کے کونے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رکھے ہیں تاکہ جرائم کی مکمل روک تھام کی جاسکے-

image


Shanghai
شنگھائی چین کا بےانتہا آبادی والا شہر ہے اور اس نے بھی خود کو ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے وقف کر رکھا ہے- یہاں تک کہ اس شہر میں کئی ایسے صنعتی زون یں جن کی توجہ کا مرکز ٹیکنالوجی ہی ہے- اس جدید شہر نے کئی بڑے صنعتی اداروں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے جیسے کہ ExxonMobil اور ٹیسلا موٹر وغیرہ-

image


Buenos Aires
یہ شہر جنوبی امریکہ میں ٹیکنالوجی کا مرکز کہلاتا ہے اور یہاں شہریوں کی دیکھ بھال بھی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی کی جاتی ہے- یہاں سیوریج کا نظام بھی خودکار ہے جو سیلاب کے خطرات کو کم کرتا ہے- سیوریج کے پائپ 1 ہزار میل تک پھیلے ہوئے ہیں- یہاں شہریوں کو شکایات درج کروانے کی جدید سہولت حاصل ہوتی ہے- شہری اپنے مسائل کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہیں اور 96 گھنٹے کے اندر اندر ان کی شکایت دور کردی جاتی ہے-

image


Beijing
بیجنگ کی معیشت کا 77 فیصد حصہ خدمات پر مبنی ہے جن میں زیادہ تر سرمایہ کاری٬ خوردہ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرانجام دی جانے والی خدمات شامل ہیں- یہاں حال ہی میں ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی دنیا کی چند بڑی کمپنیوں نے اپنے ریسرچ ہیڈ کوارٹر قائم کیے ہیں- ان کمپنیوں میں Lenovo ٬ گوگل اور مائیکروسوفٹ شامل ہیں-

image


Moscow
ماسکو کو سب سے پہلا انسان خلا میں بھیجنے کا اعزاز حاصل ہے- اور یہاں کے شہریوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کے حوالے سے خصوصی مہارت پائی جاتی ہے- روس نے مغربی طرز پر کئی کمپنیاں قائم کی ہیں جن میں Yandex اور VKontakte قابلِ ذکر ہیں اور یہ فیس بک اور گوگل کے برابر ہیں- آج کل ماسکو چند نئی اور غیرمعمولی اقسام کی ٹیکنالوجی کے شعبے کا لیڈر بننے جارہا ہے جیسے کہ نینو ٹیکنالوجی ہے-

image


Dubai
دبئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے مشرقِ وسطیٰ کا مرکز ہے اور یہ کئی عالمی کمپنیوں کا گھر بھی ہے جن میں ٬Hewlett-Packard آئی بی ایم اور اوریکل شامل ہیں- ان شہر نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے- یہاں تک کہ اس شہر نے شمسی توانائی سے چلنے والے فون چارجر اور وائی فائی ہاٹ اسپاٹ سمیت Smart Palm trees بھی تعمیر کر رکھے ہیں- اور دبئی ایک اسمارٹ سٹی بھی متعارف کروا چکا ہے-

image

Milan
میلان اٹلی کا معاشی پاور ہاؤس ہے اور اسے فیشن اور بینکنگ انڈسٹری کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے- لیکن اس کے علاوہ میلان ہائی ٹیک ایکسپو کی میزبانی بھی کرچکا ہے جبکہ سال 2015 کے ورلڈ فئیر کی میزبانی کے فرائص بھی میلان نے ہی سرانجام دیے ہیں- اس کی ٹیکنالوجی سیکٹر میں خدمات کے باعث اس شہر کو بایو ٹیکنالوجی کا لیڈر بھی قرار دیا جاتا ہے-

image

Madrid
اگرچہ بارسلونا اسپین کا مرکزی صنعتی مرکز ہے لیکن میڈرڈ کی تمام تر توجہ جدید ٹیکنالوجی کی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب ہے- اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادی قوت اور متعدد ملٹی نیشنل اداروں نے میڈرڈ کو یورپ کے اولین ٹیکنالوجی کے مراکز میں شامل کر دیا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Technology has revolutionized our world, streamlining complex tasks and rapidly breaking down the barriers between developed and developing cities. Some cities in our world are more prepared than others for the future of technology, whether it be due to their integrated smart city plans, their push for universal access to internet, or their suitability for software and digital production.