رمضان بازار،حقیقی ریلیف

انتہائی دُکھ کے ساتھ تسلیم کرناپڑتاہے کہ رمضان ا لمبارک آتا ہے تو پاکستان میں مہنگائی میں بے حد اضافہ ہوجاتاہے ،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگتی ہیں ،غریب گھرانے سحری و فطاری اچھی ،متوازن غذاکو ترستے ہیں ،رمضان المبارک کاچاند نظرآنے سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کے نرخ دوگنا کر دیئے جاتے ہیں ،ہماراتاجرشیطان کے قیدہوجانے پرخوشی مناتے ہیں کہ اب وہ شیطان کی حدود سے بڑھ کر حربے استعمال کرتے ہوئے خوب مال بناسکیں گے ،دکاندار بھی رمضان لمبارک کے مہینے میں شیطان کے قید ہونے کے باوجود غریب عوام کا خون چوستے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں کہیں پانی کے ساتھ روزہ افطار ہوتا ہے تو کہیں نمک کے ساتھ،ایسے حالات میں حکومت پنجاب نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار و بہترین اقدامات کئے ہیں،گزشتہ برس کی طرح پنجاب کے ہر شہر میں تحصیل کی سطح پر سستے رمضان بازار لگائے گئے ہیں ،جن کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ پنجاب نہ صرف خود کر رہے ہیں، بلکہ انہوں نے سب وزراء و مشیران ،اراکین اسمبلی کو سخت گرمی میں بھی ٹھنڈے اے سی والے کمروں میں روزے گزارنے کی بجائے سستے رمضان بازاروں کے دوروں پر لگایا ہوا ہے تا کہ عوام کو مشکلات پیش نہ آئیں سستے نرخوں انہیں اشیائے خوردونوش میسر ہوں۔پنجاب حکومت کے رمضان بازاروں سے نہ صرف غریب لوگوں کو ریلیف ملا ہے ،بلکہ معاشرے کے ہر طبقے نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردنوش پر حکومت پنجاب نے جہاں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے وہاں سبزی و فروٹ منڈیوں میں اشیاء کی نیلامیوں کے نظام کو بھی بہتر بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل رہا ہے۔ حکومتی نمائندوں کے مطابق رمضان بازاروں میں آخری روزے تک فعال مانیٹرنگ جاری رہے گی اور اس سلسلے میں ہر مجاز شخص کو اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔اس کی ایک زندہ مثال کاہنہ رمضان بازار میں ملتی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نوازشریف کے ہدایات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنمارانامبشراقبال خصوصی توجہ دیے ہوئے ہیں،رانامبشراقبال باصلاحیت اورعوام دوست سیاست دان ہیں،وہ این اے 129کے مقامی رہائشی ہیں اس لئے حلقہ کے عوام کی اُن تک رسائی بہت آسان ہے،اُن کی یہ خوب عوام میں بہت مقبول ہے کہ وہ ملاقات کیلئے آنے ہرخاص و عام کونہ صرف برابروقت اورتوجہ دیتے ہیں بلکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجہی بنیادوں اقدامات بھی کرتے ہیں۔رانامبشراقبال نے پہلے دن سے آج تک کاہنہ رمضان بازار کے انتظامات کی نگرانی خود کی ہے جس کی بدولت لوگوں کواشیائے خوردونوش اوپن مارکیٹ سستی اورمعیاری مل رہی ہیں ۔ مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہمیشہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ سپاہیوں جیساکہ رانامبشراقبال نے بھی محنت اورلگن سے کام کرنے کے ریکارڈقائم کردیئے ہیں۔عوام دوست قیادت نے گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس برس بھی رمضان المبارک کے مواقع پر پنجاب بھر کے 300 سے زائد رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ عوامی ریلیف کے لئے رمضان بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی کا تاریخی پیکج وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے12ہزارسے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر کئے گئے ہیں۔پنجاب بھر کے تمام رمضان بازاروں میں 10کلوگرام آٹے کا فی تھیلہ320روپے ، چینی گھی بازار سے10روپے، انڈے فی درجن بازار سے 12 روپے اور پھل اور سبزیاں بھی عام بازار سے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں دستیاب ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سمیت چیف سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزرا و دیگر عوامی نمائندگان اور انتظامی مشینری رمضان بازاروں کوعوامی سہولت کے لئے بہتر سے بہتر بنانے میں مصروف عمل ہیں اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کارکر دگی رپورٹس وزیراعلیٰ تک پہنچ رہی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افسران نے ماہِ رمضان کے شروع ہوتے ہی لاہور میں قائم مختلف رمضان بازاروں میں موجود سٹالز پر موجود اشیاء خوردنوش کے معیار کا معائنہ کیا۔قارئین اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ماضی میں سفافیت کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جیسی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے قائم کیں ہیں
Sajjad Ali Shakir
About the Author: Sajjad Ali Shakir Read More Articles by Sajjad Ali Shakir: 132 Articles with 129310 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.