اللہ بندے کوسزاکیوں دیتاہے؟

ہمارے ویٹنری ڈپارٹمٹ کے پروفیسرہواکرتے تھے،میرے اُن سے اچھے مراسم تھے۔ یہ یونیورسٹی میں میراتیسراسال تھا۔اک دفعہ میں ان کے دفترگیا۔
مجھ سے کہنے لگے:اک مزے کی بات سناؤں تمہیں؟ ؟
جی سرضرور!
پچھلے ہفتے کی بات ہے،میں اپنے دفترمیں بیٹھاتھا،اچانک اک غیرمعمولی نمبر سے مجھے کال آئی
پندرہ منٹ کے اندر اندر اپنی سراونڈگنز کی کلیئرنس دیں
ٹھیک پندرہ منٹ بعد پانچ بکتربند گاڑیاں گھوم کے میرے آفس کے اطراف میں آکررکیں۔
سول وردی میں ملبوس تقریباًحساس اداروں کے لوگ دفترمیں آئے، ایک آفیسر آگے بڑھااورانتہائی رعب سے مجھے مخاطب کرتے ہوئے اطلاع دی کہ
امریکا کی سفیر آئی ہیں، ان کے کتے کوپرابلم ہے آپ کواس کاعلاج کرناہوگا۔
تھوڑی دیربعد اک سفیدفام عورت اپنے ایک عالی نسل کتے کوگودمیں اٹھائے دفترمیں داخل ہوئی اورکہنے لگی کہ میرے کتے کے ساتھ عجیب وغریب مسئلہ درپیش ہے،میراکتانافرمان ہوگیاہے،اسے میں اپنے پاس بلاتی ہوں تویہ دور بھاگتاہے۔ خداراکچھ کریں یہ مجھے بہت عزیزہے اس کی بے اعتنائی مجھ سے سہی نہیں جاتی!
میں نے کتے کوغورسے دیکھا،پندرہ منٹ جائزہ لینے کے بعدمیں نے کہا:
میڈم! یہ کتاایک رات کیلئےمیرے پاس چھوڑدیں میں اس کاجائزہ لے کراس کاعلاج شروع کروں گا۔
اس نے بے دلی سے حامی بھرلی۔ سب چلے گئے!
میں نے کمدارکوآوزلگائی!فیضواسے بھینسوں والے بھاڑے میں باندھ کے آ۔۔۔
سُن اسے ہرآدھے گھنٹے بعد چمڑے کے لترمار۔۔ ہرآدھے گھنٹے بعد صرف پانی ڈالنا، جب پانی پی لے توپھرلترمار!!!
کمدارجٹ آدمی تھا۔ ساری رات کتے کے ساتھ لترٹریٹ منٹ کرتا رہا۔
اگلی صبح پوراعملہ لئے میرے آفس کے باہرسفیرزلف پریشاں لئے آفس میں آدھمکی:
Sir what about my pup?
I said ،Hope your pup has missed you too .....
کمدار کتے کولے آیا۔
جونہی کتا کمرے کے دروازے میں آیا،چھلانگ لگاکے سفیرکی گودمیں آبیٹھا،
لگادم ہلانے،منہ چاٹنے!!!
کتامُڑمڑکرتشکرآمیزنگاہوں سے مجھے تکتارہااورمیں گردن ہلاہلا کے مسکراتا رہا۔
سفیر کہنے لگی: سرآپ نے اس کے ساتھ کیاکیا کہ اچانک اس کایہ حال ہے؟؟؟
میں نے کہا:
ریشم واطلس،ایئر کنڈیشن روم، اعلی پائے کی خوراک کھا کھا کے یہ خودکو مالک سمجھ بیٹھا تھااوراپنے مالک کی پہچان بھول گیا۔اس کایہ خناس ____بس اُتارنے کے لیے اسکو ذراسائیکولوجیکل پلس فیزیکل ٹریٹمنٹ کی اشد ضروت تھی ____وہ دے دی۔۔۔ ناؤ ہی ازاوکے!
A part from the humour, Now read the first sentence again to
understand the message
اللہ بندے کوسزاکیوں دیتاہے؟مجھے اس سوال کاایسا جواب ملاکہ آج تک مطمئن ہوں،آپ کاپتہ نہیں؟
Sami Ullah Malik
About the Author: Sami Ullah Malik Read More Articles by Sami Ullah Malik: 531 Articles with 349785 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.