محبت کا ایک نیا رُخ٬ اسمارٹ فون سے شادی

کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی شخص نے اپنے من پسند اسمارٹ فون سے شادی کر لی ہے؟ اگر نہیں آئیے ہم آپ کو آج آپ کو لاس ویگاس کے ایک ایسے ہی انوکھے آرٹسٹ سے ملواتے ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ کسی خاتون کے بجائے اپنے اسمارٹ فون سے ہی شادی کرلی-
 

image

آرٹسٹ Aaron Chervenak کا کہنا ہے کہ “ اسمارٹ فون ہمیں پرسکون رکھتا ہے٬ ہم سوتے وقت اس کو قریب رکھ کر سوتے ہیں٬ یہ ہمارے دماغ کے لیے آسانی پیدا کرتا ہے- اور ان ساری باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو اسمارٹ فون سے میرا رشتہ بہت طویل ہے- اسی وجہ سے میں نے اپنے اسمارٹ فون سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا“-

چونکہ یہ کوئی روایتی شادی نہیں تھی تو اس لیے آرٹسٹ نے اس شادی کے انتظامات بھی ایسے مقام پر کروائے جہاں عجیب و غریب شادیوں کی تقریبات کا ہی انعقاد کیا جاتا ہے- اور اس تقریب کے لیے آرٹسٹ نے لاس ویگاس چیپل کے مالک سے رابطہ کیا جنہوں نے نہ صرف اس شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت دی بلکہ خوشی کا اظہار بھی کیا-
 

image


یہ ایک انتہائی چھوٹی مگر بہت جذباتی تقریب تھی اور اس شادی میں دولہا نے اپنے اسمارٹ فون کے پر شادی کی انگوٹھی رکھی-

Aaron کا کہنا تھا کہ “ یقیناً یہ ایک قانونی شادی نہیں ہے لیکن مجھے امید ہے کہ یہ ایک علامت ضرور بن جائے گی کہ ہماری زندگی میں اسمارٹ فون روزمرہ کی بنیاد پر کتنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں“-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Last month, artist Aaron Chervenak drove from Los Angeles to Las Vegas, Nevada to finally take the love for his smartphone to the next level by marrying it at a small wedding chapel. And yeah, in case you’re wondering, he even put a ring on it.