شہادت مولا کائنات ٢١ رمضان المبارک

شاہ مرداں شیر یزداں قوت پروردگار لا فتیٰ الا علی لا سیف الا ذولفقار
مولا کائنات جناب حضرت علی ابن ابی طالب بن عبدالمطلب بن ہاشم علیہ السلام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ذاد بھائی کی ولادت ایک روایت کے مطابق ١٣ رجب المرجب بروز جمعہ المبارک کو خانہ خدا میں ہوئی،آپ کی والدہ ماجدہ کا نام حضرت بی بی فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا ہے۔ مولائ کائنات کی پرورش حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے گھرانے میں ہوئی،،حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اشاعتِ اسلام اور فتوحات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریبی ساتھی رہے حتی کہ آپ رضی اللہ عنہ کا عقد بنت َ نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہ سے طے پایا۔آپ رضی اللہ عنہ کی شجاعت و بہادری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔آپ نے اپنے وقت کے منہ زور اور کبھی نہ ہارنے والے پہلوانو ں اور جنگجووں کو خاک چٹائی۔جن میں مرہب متکبر و منہ زور کو ایک ہی وار میں دو ٹکرے کردیا۔اسلام اور کفر کے درمیان آپ نے تمام غزوات میں کفر کی صفوں کو تہس نہس کرنے کی مثال قائم کی۔ حتیٰ کہ کُفر کا سب سے مضبوط قلعہ خیبر فتح کرنے کا اعزاز بھی آپ رضی اللہ عنہ کے ہی نام ہے۔

مولائ کائنات حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہ شیر خدا کہہ کر پکارتے تھے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی بنیادی صفات کی بدولت آپ صلی اللہ علیہ وسلم مولائ کائنات کی بہت عزت فرماتے ۔جتنے فضائل حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے احادیث مبارکہ میں ہیں کہیں اور نہیں ملتے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں علم کا شہر اور علی اس کا دروازہ ہے۔ ایک اور جگہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس میں مولا اُس کا علی مولا۔

مولا کائنات امام امت اور چوتھے چوتھے خلیفہ ہیں ۔ شان مولا ئ کائنات کیا بیان کریں کہ کعبہ میں ولادت ، مسجد میں شہادت۔جناب امام امت شیر خُدا محسن خلفا راشدین پر انیس رمضان المبارک نماز فجر کے دوران عبد الرحمن ابن ملجم نامی خارجی نے زہر سے بھری تلوار سے وار کیا جس سے مولائ کائنات کی داڑھی خون سے رنگین ہوگئی۔ اسی وار کے نتیجے میں شیر خدا ، داماد رسول، شوہر بتول، والد حسنین ، فاتح خیبر امیر المومنین اور بچوں میں سب سے پہلے اسلام کی گواہی دینے والے حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوکر اپنے خالق سے جا ملے۔ انا للہ و انا علیہ رجعون۔ آپ کرم اللہ وجہہ کی نماز جنازہ جناب سید الصابرین ،نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم امام حسن علیہ السلام نے پڑھائی۔آپ کا روضہ مبارک نجف اشرف میں ہے۔
لا فتیٰ کی لاج رکھ لی اللہ کے شاہکار نے
کُفر کی زنجیر کاٹی ہاشمی جرار نے
خیبری در کو اُکھاڑا حیدر کرار نے
مرحب و عنتر نہ بھولیں گے علی کی وہ جوانی
مومنو سُن لو قصہ قرآنی
 
Syeda Zubaida Gardezi
About the Author: Syeda Zubaida Gardezi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.