شعبے کا انتخاب

شعبے کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کے کرنا چائیے جو کام کرنے کی صلاحیت آپ کے اندر موجود ہو اس ہی شعبے میں تعلیم حاصل کریں

میں بہت غور سے ان نوجوانوں کی باتیں سن رہا تھا جو ایک محفل میں ٹیبل کے گرد بیٹھے اپنے حال اور ماضی کی غلطیوں پر ماتم کررہے تھے ۔۔ ان میں زیادہ تر وہ نوجوان تھے جو اپنی ملازمت سے مطمئن نہیں تھے کیونکہ اس کام میں ان کا دل نہیں لگ رھا تھا مجبوری کے تحت وہ یہ کام کر رھے تھے ۔۔ تھوڑی ہی دیر میں مجھے اندازہ ہو گیا کہ وہ تمام نوجواں کم و بیش ایک ہی جیسے حالات سے دو چار ہیں ۔۔ کوئی اپنی ملازمت سے تو کوئی اپنی پڑھائی سے مطمئن نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔

یہی حال ہمارے ملک کے زیادہ تر نوجوانوں کا ہے جو اپنی زندگی میں کبھی مطمئن نظر نہیں آتے کیونکہ جو وہ پڑھتے ہیں اس کے برعکس ملازمت کرتے ہیں اور جوکام ان کو کرنا چائیے اس کے مطالق تو وہ کچھ جانتے ہی نہیں ۔۔۔ نہ تو ان کی درست سمت ہوتی ہے اور نہ ہی ان کو اپنی منزل کا پتہ ہوتا ہے ۔۔۔ اسی وجہ سے ان کا دل کسی بھی کام میں نہیں لگتا ترقی کا خیال تو ان کے دل میں جیسے آتا ہی نہیں سالوں گزر جانے کے بعد بھی وہ اسی حالت میں اسی جگہ نظر آتے ہیں ۔۔۔ میں نے ایک نوجواں سے پوچھا کیا تم اپنی ملازمت سے مطمئن ہو تھوڑی دیر سوچنے کے بعد اس نے کہا نہیں میں نے پھر کہا اگر تمھاری زندگی کو دس سال پیچھےکردیں یعنی دس سال پیچھے جاکر تم سے کہا جائے اب فیصلہ کرو تمھیں کیا کرنا ہے تو اس نے کہا میں مارکیٹنگ میں ایم بی اے کروں گا۔۔۔

اس ایک غلطی کی وجہ سے ہمارے نوجواں اپنی درست سمت کا تعین کبھی نہیں کرپاتے اور ان کی صلاحیت ہمیشہ ان کے اندر چھپی رہتی ہے ۔۔۔ شعبے کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کے کرنا چائیے جو کام کرنے کی صلاحیت آپ کے اندر موجود ہو اس ہی شعبے میں تعلیم حاصل کریں ۔ جو کام آپ کے لیے ہے اور جس کام کے لیے آپ موضوع ہوں اسی کام کو کرنے میں آپ کو سکون محسوس ہوگا ۔ اس کام میں آنے والی مشکلات کبھی بھی مشکلات نہیں لگیں گی ۔ جس کام کو کرنے سے لوگ آب کی عزت کریں تو جان لیجیے اس کام میں ہی آپ کا روشن مستقبل ہے ۔ اسی کام میں آپ کو عزت ، شہرت ، اور دولت ملے گی ۔۔۔۔۔۔
 

Ghufran ul Haque
About the Author: Ghufran ul Haque Read More Articles by Ghufran ul Haque: 9 Articles with 10193 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.