لال بیگوں سے نجات کے لیے 5 آسان اور مفید گھریلو ٹوٹکے

کئی بار چاہے آپ کا گھر جتنا بھی صاف کیوں نہ ہو پھر بھی لال بیگز کا مسئلہ ختم نہیں ہوتا۔ اور اگر کسی کیڑے مار کمپنی یا شخص کی خدمات حاصل نہ ہوسکیں تو لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ لال بیگوں سے نجات کیسے حاصل کی جائے۔ یہاں کچھ ڈان کے توسط سے ایسے عام طریقے بیان کیے جارہے ہیں جو اس حوالے سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
 

لیموں
سب سے پہلے چار لیموں کا عرق چھلکوں سمیت 2 لیٹر پانی میں مکس کریں اور پھر فرش کو اس سے دھولیں اور پھر آپ خود لال بیگوں کووہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھیں گے کیونکہ انہیں اس کی خوشبو سے نفرت ہے۔ اسی طرح اگر آپ لیموں کے عرق کی کچھ مقدار فرش پر دہلیز کے مقام اور کھڑکیوں پر چھڑک دیں تو یہ چیونٹیوں کو بھی گھر سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

image


پسی ہوئی کافی
ویسے کافی دنیا کے پسندیدہ ترین مشروبات میں سے ایک ہے مگر یہ لال بیگوں کو دور بھگانے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، بس کچھ مقدار میں پسی ہوئی کافی کو لال بیگوں سے متاثرہ جگہ پر ڈال کر دیکھیں، یقیناً آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ کیڑے کہاں غائب ہوگئے ہیں۔

image


سہاگا اور شکر
سہاگا اور شکر اس طرح مکس کریں کہ تین حصے سہاگا اور ایک حصہ شکر کا ہو، کیونکہ سہاگا لال بیگوں کو مارنے کے لیے بننے والے اسپرے کی طرح ہی کام کرتا ہے جبکہ شکر چارے کا کام کرتی ہے۔ اس مکسچر سے کسی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ نہیں ہوتا تاہم پھر بھی اسے ایسی جگہ پر ڈالیں جہاں بچوں کے ہاتھ نہ لگ سکے، کچھ گھنٹوں میں لال بیگوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

image


بیکنگ سوڈا اور شکر
شکر اور بیکنگ سوڈا کو یکساں مقدار میں آپس میں ملائیں اور ان حصوں میں ڈال دیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں، شکر لال بیگوں کو اپنی جانب کھینچے گی اور بیکنگ سوڈا ان کو مارنے کا کام کرے گا۔

image


لہسن، پیاز اور مرچ
ایک لیٹر پانی کو جگ میں لیں اور اس میں ایک لہسن کا ٹکڑا یا پوتھی، ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ پاﺅڈر اور ایک پیاز کا پیسٹ شامل کردیں، اس مکسچر کو ایک گھنٹے تک میری نیڈ کریں اور پھر اس میں ایک چائے کا چمچ لیکوئیڈ سوپ کا اضافہ کردیں۔ اس سیال کو ایسی تمام جگہوں ڈالیں جہاں لال بیگ بہت زیادہ ہوں اور ان کیڑوں سے نجات حاصل کرلیں۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Once cockroaches make themselves at home in a house, it can be very difficult to kick them out. They can snack on your food, damage wallpaper, books, and electronics, and some species of cockroach also spread germs to humans.