آپ بہت خوبصورت ہو ...!

آجکل حقیقی و اچھی تعریف کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور غلط رخ اختیار کرتا جا رہا. جہاں پر تعریف کا معیار صرف "ظاہری وجود" ہو وہاں پر پھر بہت ساری اخلاقی برائیاں جنم لے ہی لیتی ہیں کیوں کہ جس انسان کی صرف ظاہری شکل و صورت یا جسمانی ہیت کی ہمیشہ تعریف ہو تو وہ انسان پھر اسی کو مزید بہتر بنانے میں لگ جاتا اور یہی غلط رخ ہے جناب، جس کو درست کرنے کی ضرورت.
کیا وجہ ہے کہ اکثر لوگ صرف خوبصورت لوگوں کی ہی تعریف کرتے اور دوسروں کے کام شکل و صورت کے حساب سے سراہتے ہیں؟ اور پھر کیا تعریف کے لئے صرف شکل و صورت کا اچھا ہونا ہی ضروری ہوتا؟ کیا تعریف صرف شکل ، رنگ ، قد ، سمارٹ و سٹائل وغیرہ کو دیکھ کر ہی کی جاتی ہے؟

آجکل حقیقی و اچھی تعریف کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے اور غلط رخ اختیار کرتا جا رہا. جہاں پر تعریف کا معیار صرف "ظاہری وجود" ہو وہاں پر پھر بہت ساری اخلاقی برائیاں جنم لے ہی لیتی ہیں کیوں کہ جس انسان کی صرف ظاہری شکل و صورت یا جسمانی ہیت کی ہمیشہ تعریف ہو تو وہ انسان پھر اسی کو مزید بہتر بنانے میں لگ جاتا اور یہی غلط رخ ہے جناب، جس کو درست کرنے کی ضرورت...تو دوستو ، ہمیں اصل توجہ اپنے کردار ، اخلاق ، سیرت و اچھے عمل کی خوبصورتی پر دینی ہےاور زیادہ تعریف بھی انھیں باتوں کی"کرنی و سننی" چاہیے کیوں کہ یاد رکھا کریں کہ جسمانی و ظاہری تعریف سننے و کرنے کا حق صرف محرم و پاکیزہ رشتوں کو ہے، نا کہ ہر کسی کو. . .

حرف آخر یہ کہ ٹھیک ہے اللّه جی خوبصورت ہیں اور خوبصورتی کو پسند کرتے ہیں مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ باقی انسانوں کو پسند نہیں کرتے اور . . پھر صرف وہی خوبصورتی پیاری ہوتی جو اسکی بتائی گئی حدود کے اندر ہوں کیونکہ اللّه حد سے تجاوز کرنے والوں کو بھی پسند نہیں کرتا. سمجھ آ جائے تو دنیا میں" رب کے احکام اپنی پسند" سے ماننے والوں سے ذرا یہ پوچھیں کہ حوریں ہم نے نہیں دیکھیں پھر بھی یقین کہ بہت خوبصورت ہیں کیوں ایسا "رب" نے کہا ہے. . مگر وہاں جا کر آپکے لئے مختص کی گیں حوریں آپکی "نگاہ" کو خوبصورت نہ لگیں تو پھر آپ کیا کریں گے؟

تحریر : جمشید
مینٹور ، رائیٹر اینڈ سپیکر
مصنف کتاب : حوصلہ کا گھونسلا
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 170659 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More