چند اَن کہے اصول جن پر ضرور عمل کرنا چاہیے

وقت تیزی سے بدل رہا ہے٬ ایک وقت تھا کہ جب ہمارے معاشرے میں بہت سے ایسے قوانین اور اصول موجود تھے جن پر سختی سے عمل کیا جاتا تھا لیکن اب بمشکل ہی ان پر کوئی عمل کرتا دکھائی دیتا ہے- لیکن کچھ اصول ایسے بھی ہیں جو ایک بہترین معاشرتی رویے کی عکاسی کرتے ہیں لیکن وہ بھی ترک کیے جارہے ہیں- ضرورت اس بات کی ہے ان اصولوں کو اپنی زندگیوں میں مضبوطی کے ساتھ رائج کیا جائے- ان اصولوں کے قائم ہونے سے نہ صرف معاشرے میں ایک دوسرے کا احساس بڑھے گا بلکہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوگا- آج ہم چند ایسے ہی اصولوں کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں اپنانے کی اشد ضرورت ہے-
 

image
آپ کو چاہیے کہ اپنے کسی ضروری کام کے لیے جب بھی کسی دوست یا عزیز سے گاڑی لیں تو واپسی پر ضرور گاڑی کا ٹینک پیٹرول سے بھر کر دیں٬ یہ اس کی جانب سے کی جانے والی مدد کا شکریہ ادا کرنے کا بہترین انداز ہے-
 
image
ایسے مقام پر تمباکو نوشی ہرگز نہ کیجیے جہاں آپ کے اردگرد بیٹھا کوئی شخص آپ کے اس عمل کی وجہ سے نمایاں بےچینی کا شکار ہو-
 
image
جب آپ کا کوئی دوست یا عزیز آپ کو کھانے کھلائے یا چائے وغیرہ پلائے تو کوشش کیجیے کہ آپ بھی اس کی اس محبت کا جواب ایک ہفتے کے اندر اندر اسی طرح اسے کھانا کھلا کر یا چائے پلا کر دیں-
 
image
اگر آپ اپنے کسی گھریلو کام کے لیے کسی دوست وغیرہ کی مدد حاصل کرتے ہیں تو بطورِ شکریہ اسے لنچ یا ڈنر پر مدعو کیجیے-
 
image
اگر کسی سے کوئی رقم قرضے کے طور پر حاصل کریں تو اسے جلد از جلد ضرور واپس لوٹائیں٬ چاہے وہ رقم تھوڑی ہو یا پھر بہت- یہ بھی مت سوچیے کہ اسے رقم کی واپسی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی قرض دینے والے کو قرض کی واپسی کا مطالبہ کرنا پڑے-
 
image
عوامی مقامات پر جھگڑے سے گریز کریں اور ایسی جگہ تلاش کریں جہاں آپ کے جھگڑے کی وجہ سے کوئی دوسرا متاثر نہ ہو-
 
image
اگر آپ کے لیے کوئی کھانا تیار کرتا ہے تو آپ اسے کچن کی صفائی میں اپنی مدد کی پیشکش کریں-
 
image
عوامی مقامات پر موبائل فون پر کوئی ویڈیو دیکھتے وقت یا گیم کھیلتے وقت موبائل فون کی آواز آہستہ کردیں٬ سب سے بہتر یہ ہے کہ ایسے مقامات پر ہیڈفون کا استعمال کریں-
 
image
موبائل پر آپس میں بات کرتے ہوئے اسپیکر فون کا استعمال نہ کریں سوائے اس کے کہ کسی وجہ سے آپ موبائل فون کو ہاتھ میں تھامنے کے قابل نہ ہوں-
 

image

عام طور پر کھانے کا آخری لقمہ اس شخص کے لیے چھوڑ دیجیے جس نے کھانے کی رقم ادا کی ہے٬ اور صرف اسی صورت میں کھائیے جب تک کہ وہ اصرار نہ کریں کہ اب اس سے اور نہیں کھایا جائے گا-
 

image

اگر آپ کسی شخص کا موبائل فون یا کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں تو بغیر اجازت اس کے ذاتی فولڈرز وغیرہ کو ہرگز نہ کھولیے-
 

image

اگر آپ کو کوئی کال اٹینڈ نہیں کرسکتے تو لازمی پیغام چھوڑ دیجیے کہ “ جتنی جلدی ممکن ہوا میں خود آپ کو کال کرلوں گا“ -
 

image

اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب بھی کسی لائبریری یا دوست وغیرہ سے کوئی کتاب مطالعے کے لیے تو اسے واپس اس کے مالک تک بھی پہنچائیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Times are changing. A lot of the rules in our society, that were once very rigid, are now something that we hardly pay heed to. But while some rules and regulations, on what might be considered as good behavior, are obsolete now; there still exists a bunch of unspoken ones that one needs to adhere to. These are rules that have a lot to do with commitment, gratitude, privacy and general courtesy.